Book Name:Hazrat Usman-e-Ghani
اللہ پاک کو اِیذا دی۔ ([1])* ’’نُزہۃُ القاری‘‘ میں ہے : پڑوسی کون ہے اس کو ہر شخص اپنے عُرف اور معاملے سے سمجھتا ہے۔ ([2])* امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : پڑوسی(اسلامی بہن) کے حُقُوق میں سے یہ بھی ہے کہ اُسے سلام کرنے میں پَہَل کرے۔ * اُس سے طویل گفتگو نہ کرے ، * اُس کے حالات کے بارے میں زیادہ پُوچھ گچھ نہ کرے۔ * وہ بیمار ہو تو اُس کی مزاج پُرسی کرے ، * مصیبت کے وَقت اُس کی غم خواری کرے اور اُس کا ساتھ دے۔ * خوشی کے موقع پر اُسے مبارَک باد دے اور اُس کے ساتھ خوشی میں شرکت ظاہِر کرے ۔ * اُس کی لغزِشوں سے در گزر کرے ، * چھت سے اس کے گھر میں نہ جھانکے ، * اُس کے گھر کا راستہ تنگ نہ کرے۔ * اُس کے عیبوں پر پردہ ڈالے ، * اگر وہ کسی حادِثے یا تکلیف کا شکار ہو تو فوری طور پر اُس کی مدد کرے۔ * جب و ہ گھر میں موجود نہ ہو تو اُس کے گھر کی حفاظت سے غفلت نہ بَرتے۔ * اُس کے خلاف کوئی بات نہ سنے اور اُس کے اَہلِ خانہ سے نگاہوں کو نیچی رکھے۔ * اُسے جن دینی یا دُنیوی اُمور کا علم نہ ہو اِن کے بارے میں اُس کی رَہنمائی کرے۔ ([3])
طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب ، بہارِ شریعت حصّہ 16 (312 صفحات) 120صفحات کی کتاب “ سُنّتیں اور آداب “ امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے “ 101 مدنی پھول “ اور “ 163مدنی پھول “ ھدِيَّةً طلب کیجئے اور اس کا مطالعہ کیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد