Book Name:Hazrat Usman-e-Ghani
موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ، بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔
نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔ دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی ، گُھورنے ، جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔ صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔ اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی ، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز کہ اِس کی اجازت نہیں ، جو کچھ سنوں گی ، اسے سن اور سمجھ کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! ذُوالْحِجَّۃِ الحرام کا مقدَّس مہینا اپنی رحمتوں اور برکتوں کی بارش برسا رہا ہے ، اس ماہ کی 18 تاریخ کو رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کی ایک کے بعد دُوسری شہزادی سے نکاح کا شرف پانے والے ، انتہائی ظالمانہ طریقے سے شہید ہونے والے ، بہت زیادہ سخاوت فرمانے والے ، صبرو شفقت فرمانے والے ، بہت زیادہ شرم وحیا کرنے اور غریبوں سے بہتمَحَبَّت فرمانے والے ، اللہپاک اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پیارے ، تیسرے خلیفۂ راشد ، اَمِیْرُالمؤمنین حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ کا یومِ شہادت ہے اور عنقریب یہ دن آنے کو ہے ، اسی مناسبت سے آج ہم سیرت و کردار سے مُتَعلِّق آپ کا تذکرۂ خیرسننے کی سعادت حاصل کریں گی ، سب سے پہلے اَمِیْرُالمؤمنین حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہکے عشقِ رسول پر ایک حکایت سُنیں گی ۔ اس کے