Imam Hussain Ki Ibadat

Book Name:Imam Hussain Ki Ibadat

رکھتے ، حج کرتے ، صدقہ وخیرات کرتےاورتمام بھلائی کےکاموں میں حصہ لیتے تھے۔

(اسد الغابۃ ،  رقم : ۱۱۷۳ ، الحسین بن علی ،  ۲ / ۲۸)

2۔   آپ کے شہزادے حضرت امام زین العابدین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ نے بیان فرمایا : میرےوالدِگرامی حضرت امامِ حُسین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ دن اوررات میں ہزار(1000)رکعت نوافل ادا فرمايا كرتے تھے۔

(عقد الفريد ،  باب من كلام الزهاد و أخبار العباد ، ۳ / ۱۱۴مختصرا)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

                                                پیاری پیاری اسلامی بہنو!آپ نے سُنا کہ حضرت  امامِ حسین رَضِیَ اللہُ عَنْہُ عبادت کاکس قدرذوق و شوق رکھتےتھے ، فرض روزوں کے علاوہ نفل روزے بھی کثرت سے رکھتے تھے ، کثیرنوافل ادا کرتے تھے ، کثرت سےصدقہ وخیرات کرتےتھے ، نیک اعمال بجالاتے تھے ، حج کی دائیگی کے شوقین تھے۔ اَلْغَرَض!حضرت امام حسین رَضِیَ اللہُ عَنْہُ  اپنی زندگی کے دن رات ربِّ کریم کی فرما نبرداری اورعبادت و ریاضت  میں گزارتے اور کوئی لمحہ(Moment) فضولیات  میں نہ گزارتے بلکہ ہر وقت دل یادِ خدا میں مصروف رہتا تو زبان ذکرِ خُدا سے تَر رہتی ، گویا آپ اُٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے ، کھاتے پیتے ، سوتے جاگتے ، ہرحالت میں اور ہر وقت ربِّ کریم کا ذِکر کرتے ، خصوصاًنمازکی ادائیگی کابےحد خیال فرماتے اور بڑے ذوق و شوق  سےنمازادا فرماتے ، کیونکہ نمازکی تعلیم  توبچپن ہی میں نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے حاصل ہوئی تھی ، یہ تربیتِ مصطفے کاہی فیضان تھاکہ آپ فرض نمازوں کے ساتھ ساتھ نوافل کی بھی بہت زیادہ کثرت فرماتے تھے۔

               سُبْحٰنَاللہ!قُربان جائیے!نواسَۂ رسول حضرت امامِ حُسین رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی عبات و  ریاضت کےذوق و شوق پرکہ جنّتی نوجوانوں کےسردارہیں ،  بلندمرتبہ صحابی ہیں ، اَمِیْرُالمؤمنین حضرت علی ، شیرِ خدا رَضِیَ اللہُ