Karamat e AalaHazrat

Book Name:Karamat e AalaHazrat

سے مزیدمیراقُرب حاصل کرتاجاتاہے یہاں تک کہ میں اسے محبوب بنالیتاہوں اور میں اس کا کان ہوجاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے اور اس کی آنکھ ہوجاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے اور اس کا ہاتھ ہوجاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے اور اس کا پاؤں ہوجاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے ، اگر وہ مجھ سے مانگے تو میں اس کو ضرور دُوں گا اور اگر وہ مجھ سے پناہ مانگے تو میں اسے ضرور پناہ دُوں گا ۔ “ [1]

غورکیجئے کہ  جن کے بارے میں اللہ پاک یہ فرمادے تو ان کی کیفیت کیا ہوگی ، کیوں نہ ان کے ہاتھوں کو چُھو جانے والی چیز سے زہر دُور ہوگا ۔

اے عاشقانِ اعلیٰ حضرت !  آپ نے سنا کہ سرکارِ اعلیٰ حضرت  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  شریعت کی کیسی پاسداری کرنے والے تھے ؟کس قدر محتاط تھے کہ پانی کی دھار کے موٹا ہونے کو اِسراف جان کر اس سے منع فرمایا۔

ذوقِ عبادت ایسا کہ مسجد میں باجماعت نماز کاالتزام فرماتےاورنمازکے بعد وظائف پر بھی  استقامت حاصل تھی ۔ آئیے!ہم بھی یہ پختہ ارادہ کرتے ہیں کہ ہم بھی پانچوں نمازیں باجماعت مسجد میں ادا کیا کریں گے ۔ ان شاۤء اللہ

میں پانچوں نمازیں پڑھوں باجماعت                                                                                ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

غیر مسلم جادو گر  اعلی حضرت کے قدموں میں

پیارے اسلامی بھائیو! اعلیٰ حضرت  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کےہر قول و فعل میں عشقِ


 

 



[1]    صحیح بخاری ، کتاب الرقاق ، رقم ۶۵۰۲ ، ج۴ ، ص۲۴۸