Book Name:Karamat e AalaHazrat
رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے وسیلے سے اللہ پا ک کی بارگاہ میں دعا مانگی اور نذرمانی ۔ اس کے بعد ہم نے دیکھا کہ ایک شخص کشتی کے قریب آیااور اس نے کشتی کا کنارہ پکڑ کرہمیں دریا کے کنارے پہنچا دیا ۔ اور ہم بخیر و عافیت اپنے گھروں کو پہنچ گئے اوراللہ پاک نے اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کےوسیلے کی برکت سے ہم لوگوں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ اُسی نذر کو پورا کرنے اور اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی زیارت کرنےکے لیے ہم یہاں حاضر ہوئے ہیں ۔ [1]
ہزاروں کا ملجا ہزاروں کا ماویٰ ہزاروں کا مولیٰ ہمارا رضاہے
جومانگو پاؤ گے اے بے نواؤ سخاوت کا دریا ہمارا رضاہے[2]
مختصر وضاحت : میرے آقا ، سیدی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی ذاتِ مبارکہ ہزاروں لوگوں کی حاجتوں کے لیےٹھکانہ اور مددگارہے ۔ ان کے دربارسےجو مانگیں گے وہ پالیں گے کیونکہ آپ کی ذات سخاوت کا دریا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقان ِرسول! اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہْلسُنّت ، ولیٔ نِعمت ، عظیمُ البَرَکَت ، عظیمُ المَرْتَبت ، پروانۂِ شَمْعِ رِسالت ، مُجَدِّدِ دین ومِلَّت ، حامیِ سنّت ، ماحِیِ بِدعت ، عالِمِ شَرِیْعَت ، پیرِ طریقت ، باعثِ خَیْر وبَرَکت ، حضرتِ علّامہ مولانا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ اللہ پاک کے بہت بڑے ولی اور چودھویں صدی کی ایک عظیم