Book Name:Karamat e AalaHazrat
مَلائکہ(یعنی فرشتوں ) کا ذِکْر ہے جو اَطرافِ جنَّت میں رہتے ہیں اور جب وہ حُضُور پُرنور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذاتِ گِرامی پر دُرُودِ پاک پڑھتے ہیں تو اُس کی بَرَکت سے جنَّت کُشادہ ہوجاتی ہے۔ ‘‘[1]
نامِ حضرت پہ لاکھ بار دُرُود بے عَدد اور بے شُمار دُرُود
چھوڑیو مت! دُرُود کو کافی راہِ جنت کا ہے رہنما دُرُود[2]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!حُصُولِ ثواب کی خاطِر بَیان سُننےسے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔ فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِـيَّةُ الْمُؤمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔ [3]
مسئلہ : جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
* اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اوّل تا آخر بیان سنئے ، * پوری توجہ کے ساتھ بیان سننے کی نیّت کیجئے * ادب کے ساتھ بیٹھنے کی نیّت کیجئے * اگر قلم (Pen / Pencil) ، ڈائری آپ کے پاس ہے تو اَہَمّ نکات نوٹ کرنے کی بھی نیّت کر لیجئے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد