Book Name:Taubah Kay Deeni aur Dunyavi Fawaid
ذاتِ والا پہ بار بار درود بار بار اور بے شمار دُرُود
سر سے پا تک کرور بار سلام اور سراپا پہ بے شمار دُرُود
بے عدد اور بے عدد تسلیم بے شمار اور بے شمار دُرُود
بیٹھتے اٹھتے جاگتے سوتے ہو اِلٰہی مِرا شعار دُرُود([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم ’’نِـيَّةُ الْمُؤْمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔ ([2]) آئیے ثواب پانے کے لیے بَیان سُننےسے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔ جتنی اچھی نیتیں زیادہ اتنا ثواب بھی زیادہ ۔
* اوّل تا آخر بیان سنوں گا * پوری توجہ کے ساتھ اور عمل کرنے کی نیت کے ساتھ بیان سنوں گا * مسجدکا ادب کرتے ہوئے باادب بیٹھوں گا * اَہَمّ نکات کو ذہن نشیں کرکے دوسروں کو بھی بیان کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آج کے بیان کا موضوع ہے توبہ کے دِینی دُنیوی فوائدجس میں ہم حضرت امام حسن مجتبیٰرَضی اللہ عنہ نے حصولِ اولاد کے لیے اِسْتِغْفَارکا کون سا