Taubah Kay Deeni aur Dunyavi Fawaid

Book Name:Taubah Kay Deeni aur Dunyavi Fawaid

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام “ مدنی قافلہ “  

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام “ مدنی قافلہ “ بھی ہے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  مَدَنی قافِلوں کی بَرَکت سے لوگوں کی زندگیوں میں  مَدَنی انقلاب برپا ہوجاتا ہے۔ * مَدَنی قافِلےمیں سفر کرنے سے نیک لوگوں کی صحبت مُیَسَّر آتی ہے۔ * مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے مسجد میں نَفْل اِعتکاف کرنے کی سعادت ملتی ہے۔ * مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے بے نمازیوں کو نماز وں کی اَہَمِّیَّت معلوم ہوتی ہے۔ * مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سےبہت سے دِینی مسائل سیکھنے کی سعادت ملتی ہے۔ *  مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے مسجدوں میں ذِکْر و اَذکار ، دَرْس و بَیانات کا سِلْسِلہ جاری رہتا ہے۔ * مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے مسجدیں آباد ہوتی ہیں۔

مدنی قافلے میں سفر سے کبھی ضمناً دُنیوی فوائد بھی حاصل ہو جاتے ہیں۔ آئیے!بطورِ ترغیب مَدَنی قافِلے کی ایک مَدَنی بہار سُنتے ہیں ، چنانچہ

پُرانے مَرض سے نجات مل گئی

باب المدینہ(کراچی)کے ایک عمر رسیدہ اسلامی بھائی تقریباً19سال سے سانس کے مَرَض میں مُبْتَلا تھے۔ بسا اوقات مَرَض کی شِدَّت کی وجہ سے اُنہیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ، کبھی آدھی رات کو طبیعت بگڑجاتی تو اُسی وَقْت ڈاکٹر (Doctor) کےپاس جانا پڑتا۔ الغَرَض عِلاج میں کوئی کمی نہ چھوڑی جاتی۔ اُن کی خوش قسمتی کہ ایک مرتبہ عاشقانِ رسول کے ہمراہ تین(3)دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصِل ہوئی ، مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے جہاں اُن کے شب و روز عبادتِ الٰہی میں