Taubah Kay Deeni aur Dunyavi Fawaid

Book Name:Taubah Kay Deeni aur Dunyavi Fawaid

کی دُعا ، سوتےوقت کی دُعا ، دُودھ پینےکی دُعاوغیرہ لفظ بہ لفظ ادائیگی اور ترجمے کے ساتھ(*) بچوں کی بہت خوبصورت آواز اورمنفرد اندازمیں مختلف موضوعات پر سُنّتیں اور آداب مثلاًسلام کی سُنّتیں اورآداب ، کھانے کی سُنّتیں اورآداب ، پانی پینے کی سُنّتیں اورآداب “ وغیرہ۔ آج ہی اپنے موبائل میں یہ ایپ(App)انسٹال کر کے اپنے بچوں کی اسلامی تربیت کا اِہتمام کیجئے اور دُوسروں کو بھی اس کی ترغیب دِلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

قناعت کے چند مدنی پھول اور قناعت اپنانے کے طریقے

پیارےا سلامی بھائیو!بیان کواختتام کی  طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چندسنتیں اور آداب بیان کرنےکی سعادت  حاصل کرتا ہوں۔ پہلے2فرامینِ مُصطفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے : (1)فرمایا : قناعت کبھی  نہ خَتْم ہونے والا خزانہ ہے۔ ([1])  (2)فرمایا : بے شک کامیاب ہو گیاوہ شخص جو اِسلام لایا اور اُسے بَقَدرِ  کِفایت رِزْق دِیا گیا اوراللہ پاک نے اُسے جو کچھ دِیا اُس پر قناعت بھی عطافرمائی۔ ([2]) * انسان کو جو کچھاللہ پاک کی طرف سے مِل جائے اس پر راضی ہو کر زندگی بسر کرتے ہوئے حرص اورلالچ کو چھوڑ دینےکوقناعت کہتےہيں۔ ([3]) * روزمرّہ  اِسْتِعْمال ہونےوالی چيزوں کے نہ ہونےپر بھی راضی رہنا قناعت ہے۔ ([4]) * لالچ بہت ہی بُری خَصْلَت اور نِہایَت خراب عادت ہے ، اللہپاک  کی طرف سے بندے کو جو رِزْق و نعمت اور مال و


 

 



[1]    الزھد للبیھقی ، الجزء الاول من كتابالخ ، ص۸۸ ، حدیث : ۱۰۴

[2]    مسلم ، کتاب الزکاۃ ، باب فی الکفاف والقناعۃ ، ص۴۰۶ ، حدیث : ۲۴۲۶

[3]    جنتی زیور ، ص۱۳۶بتغیر قلیل

[4]    التعريفات للجرجانی ، باب القاف ، تحت اللفظ : القناعۃ ، ص۱۲۶