Book Name:Achi Aur Buri Mout
زبان مبارک اللہ پاک کے ذکر میں تَر رہتی تھی۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! *خاموشی حکمت ہے *کم بولنے سے عقل کامل ہوتی ہے *کم بولنا عبادت کی چابی ہے * کم بولنے سے عبادت کی لذَّت نصیب ہوتی ہے *کم بولنے سے عزت ، وقار ، اور علم میں اضافہ ہوتا ہے *جو بِلاضرورت بولنے سے بچے ، وہ شیطان پر غالب رہتا ہے ۔
اللہ پاک ہمیں بھی کم بولنے ، صِرْف ضرورت کی بات منہ سے نکالنے اور فُضُول بَک بَک سے بچ کر اپنی زبان کو ذکر و درودسے تَر رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔
یا ربّ نہ ضرورت کے سوا کچھ کبھی بولوں اللہ زباں کا ہو عطا قفل مدینہ
ہر لفظ کا کس طرح حساب آہ! میں دوں گا اللہ زباں کا ہو عطا قفل مدینہ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد