Book Name:Achi Aur Buri Mout
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : علاقائی دورہ
پیارے اسلامی بھائیو! موت کے بعد والی زِندگی کی تیاری کرنے اور نیکیوں بھری زِندگی گزارنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ، اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! پابندِ سُنَّت بننے ، نیکیوں کا ذوق و شوق پانے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذِہن بنے گا۔ 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب ملے گا اور کیا پتا ، جب ہم اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کے جذبے کے ساتھ نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوف ہوں ، اسی حال میں موت آجائے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اللہ پاک کے فضل اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے کرم سے وارے ہی نیارے ہو جائیں گے۔ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک کام ہے : علاقائی دورہ ۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی سے وابستہ عاشقانِ رسول اپنے اپنے علاقوں میں دِن اور وقت مقرر کر کے گلی گلی ، دُکان دُکان جاتے ، لوگوں کو نیکی کی دعوت دیتے اور انہیں مسجد میں آنے ، نیکیاں کرنے اور قبر و آخرت کی تیاری کرنے کی ترغیب دیتے ہیں ، اسی طرح مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول بھی مدنی قافلے کے جدول (Schedule) کے مُطَابِق نیکی کی دعوت دینے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ آپ بھی اس نیک کام میں شِرْکت کی پکی نیت کر لیجئے۔
گُنَاہوں بھری زِندگی میں نیکیوں کی بہار آگئی
فتح جنگ (پنجاب ، پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : دعوت اسلامی