Ghous-e-Pak Ki Naseehatain

Book Name:Ghous-e-Pak Ki Naseehatain

اس کے بعد سے حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ نے باقاعِدہ درس و بیان اور نیکی کی دعوت دینی شروع فرمائی اور 40 سال مسلسل نیکی کی دعوت کو عام فرماتے رہے۔

جو ہیں وَقْف سُنّت کی خدمت کی خاطِر       انہیں حشر میں بخشوا غوثِ اعظم

جوروزانہ دیتے ہیں نیکی کی دعوت         انہیں حشر میں بخشوا غوثِ اعظم

سفر قافلے میں جو کرتے ہیں ہر ماہ          انہیں حشر میں بخشوا غوثِ اعظم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

درس و بیان کے متعلق غوثِ پاک کا معمول

* حُضُور غوثِ پاک ، شیخ عبد القادِر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ ہفتے میں 3 دِن بیان فرمایا کرتے تھے * ابراہیم بن سعد رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں : حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ عُلَما والا لباس پہنتے اور اُونچی جگہ (مثلاً منبر وغیرہ پر) بیٹھ کر بیان فرماتے * حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں : ابتدا میں میرے پاس دو یا تین آدمی بیٹھا کرتے تھے ، پھر آہستہ آہستہ لوگوں کا ہجوم ہونے لگا ، لوگ دُور دراز سے گھوڑوں ، خچروں اور اُونٹوں وغیرہ پر سُوار ہو کر بیان سننے کے لئے آتے ، اُس وقت تقریباً 70 ہزار کااجتماع ہوتا تھا (بعد میں اس اجتماع کی تعداد مزید بڑھ گئی تھی)۔ ([1])

* غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کے شہزادے حضرت عبد الوہاب رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں : غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کی محفل میں بڑے بڑے عُلما اور مَشَائِخ حاضِر ہوتے تھے * ان میں 400 بڑے بڑے علما تو وہ تھے جو باقاعِدہ کاغذ ، قلم لے کر آپ کے فرامین و


 

 



[1]...بهجة الاسرار ، صفحہ : 177۔