Ghous-e-Pak Ki Naseehatain

Book Name:Ghous-e-Pak Ki Naseehatain

کچھ ہمارے معاشرے میں نہیں ہو رہا ، کتنی پریشانیاں ہیں ، جن میں آج ہم گِھرے ہوئے ہیں ، ایک خوش باش انسان کو اپنے پاس بٹھا کر ذرا حال پوچھ لیجئے! اندر سے ٹوٹا ہوا ، غموں سے ، دُکھ درد سے بھرا ہوا ملے گا...!  پُوری دُنیا پر نگاہ ڈال لیجئے! مسلمان پِس رہے ہیں ، مسلمانوں پر ظُلْم ہو رہے ہیں ، دوسری قومیں مسلمانوں کو دبا رہی ہیں؟ آخر ایسا کیوں ہے؟

گنوا دی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی              ثُریا سے زمین پر آسماں نے ہم کو دے مارا

 اے عاشقانِ رسول ! ہمیں سمجھنا ہو گا ، ہمیں خُود کو بدلنا ہو گا...!

دوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تُو

یقین مانیے! ہمیں واپَس پلٹنا ہی پڑے گا ، اپنے اسلاف کے پاکیزہ کردار سے راہنمائی لینی ہی ہو گی ، اپنے بزرگوں کے طرزِ زِندگی سے روشنی لے کر مُعَاشرے سے اندھیرے دُور کرنے ہی ہوں گے ، اسی میں ہماری بھلائی ہے ، اگر ہم نے اپنے بزرگوں کی سیرت سے روشنی نہ لی ، غیر مسلموں کے طریقوں پر ہی چلتے رہے تو یاد رکھئے!

نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے جہاں والو        تمہاری داستاں تک نہ ہو گی داستانوں میں

سوشل ویلفئیر اور دعوتِ اسلامی

 الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی لوگوں کو دین کی باتیں بتا کر ، نمازسکھا کر ، روزے ، حج اور زکوٰۃ کے احکام سکھا کر ، سُنتوں کا پیکر بنا کر ، نیکی کی دعوت دے کر ، نیک نمازی بنا کر تَو ہمدردی کر ہی رہی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کا ایک ڈیپارٹمنٹ ہے : FGRF۔ اس ڈیپارٹمنٹ کا بنیادی مقصد ہی پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی دُکھیاری اُمّت کے ساتھ ہمدردی کرنا ، غمخواری کرنا ، کوئی