Ehsas e Kamtari Ki Chand Wajohat o Ilaj

Book Name:Ehsas e Kamtari Ki Chand Wajohat o Ilaj

ہوئے ، اَلْحَمْدُ للہ کہئے * پاؤں سلامت ہیں ، جوتے پہننے کے قابِل ہیں ، اَلْحَمْدُ للہ کہئے * کھڑے ہونے کے قابِل ہیں ، اَلْحَمْدُ للہ کہئے * گھٹنے حرکت کر رہے ہیں یعنی چلنے کے قابِل ہیں ، اَلْحَمْدُ للہ کہئے * کام کے لئے نکلے ، اللہ پاک نے توفیق بخشی ہے تو نکلے ہیں ، لہٰذا اَلْحَمْدُ للہ کہئے * شام کو گھر پہنچ گئے ، اَلْحَمْدُ للہ کہئے * بچوں کو دیکھا ، اَلْحَمْدُ للہ کہئے * پانی پیا تو اَلْحَمْدُ للہ * کھانا کھایا تو اَلْحَمْدُ للہ  * چائے پی تو اَلْحَمْدُ للہ ۔

یُوں اَلْحَمْدُ للہ کہنے کی عادَت اپنا لیں۔ اگر ہم صِرْف اَلْحَمْدُ للہ کہنے کے مواقع سوچتے جائیں اور ان مواقع پر اَلْحَمْدُ للہ کہنےکی عادت بھی اپنا لیں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اپنی مَحْرُومی کو سوچنے کا وقت ہی نہیں مل سکے گا۔

 اَلْحَمْدُ للہ “ کہنے کا ایک زبردست فائدہ

اللہ پاک کے فضل سے اَلْحَمْدُ للہ وہ پیارا جملہ ہے ، جو زبان پر بعد میں آتا ہے ، ہونٹوں پر مسکراہٹ پہلے پھیل جاتی ہے۔ جی ہاں! اَلْحَمْدُ للہ کہنے کا تقاضا ہے کہ بندہ مسکرا کر کہے۔ آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہو گا کہ کسی نے روتے ہوئے اَلْحَمْدُ للہ کہا ہو ، شاید کبھی ایسا نہیں ہوا ہو گا کہ بندے کے منہ پر تَو ہوائیاں اُڑی ہوئی ہیں(یعنی چہرے کا رنگ بدلاہوا ہے) اور وہ زبان سے اَلْحَمْدُ للہ کہہ رہا ہے۔ عُموماً لوگ جب بھی اَلْحَمْدُ للہ کہتے ہیں تو مسکرا کر ہی کہتے ہیں ، اگر ہم اَلْحَمْدُ للہ کہنے کی عادت بنا لیں! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! نیکیاں بھی ملیں گی ، چہرے پر مسکراہٹ بھی پھیلی رہے گی اور اللہ پاک نے چاہا تو اِحْسَاسِ کمتری سے بھی نجات مل جائے گی۔

 اَلْحَمْدُ للہ “ کہنے کے فضائل

* اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان