Ehsas e Kamtari Ki Chand Wajohat o Ilaj

Book Name:Ehsas e Kamtari Ki Chand Wajohat o Ilaj

بتاؤ!  ماجرا کیا ہے؟ عَلَّامہ تفتازانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے استاد کو سارا واقعہ سُنایا تو استاد محترمرَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اشکبار ہو گئے۔ ([1])

مِرے تم خواب میں آؤ ، مِرے گھر روشنی ہو گی    مِری قسمت جگا جاؤ ، عِنایت یہ بڑی ہو گی([2])

محنت کرنے والے خُوش بختوں پر بعض دفعہ ایسی کرم نوازیاں بھی ہو جاتی ہیں۔ اللہ پاک ہم سب کو محنت کرنے والا بنائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔

بیان کا خُلاصہ

خلاصۂ کلام یہ  ہےکہ اِحْسَاسِ کمتری نقصان دِہ مرض ہے جو ترقی اور کامیابی کی راہ میں رُکاوٹ بنتا ہے اور بعض دفعہ مایُوسی اور حَسَد جیسی ہلاکت میں ڈالنے والی باطنی بیماریوں کا سبب بھی بَن جاتا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے ہمیں چاہئے کہ ہم ہمیشہ اللہ پاک کی رِضا پر راضِی رہیں ، شُکر گزار بندے بنیں ، اللہ پاک نےجو نعمتیں عطا فرمائی ہیں ، اُن پر تَوَجُّہ رکھیں ، اگر ہم اپنی مَحْرُومیوں کو سوچنے بیٹھیں گے تو نقصان میں پڑ جائیں گے ، ہمیشہ اللہ پاک کی دِی ہوئی نعمتوں کو سوچیں ، اُن کاشکر ادا کریں ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! نیکیاں بھی ملیں گی اللہ پاک نے چاہا تو نعمتوں میں اِضافہ ہی ہو گا ، اس کے ساتھ ہم اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں ، زِندگی کا ایک واضِح مقصد بنائیں اور اللہ پاک پر بھروسہ رکھ کر پُوری محنت کریں۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! کامیابی  نصیب ہو گی اور اِحْسَاسِ کمتری سے نجات مل ہی جائے گی۔

خُدا نے آج تک اُس قوم کی حالت نہیں بدلی       نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...حافظہ کیسے مضبوط ہو؟ ، صفحہ : 119-121۔

[2]...وسائل بخشش ، صفحہ : 391۔