Book Name:Shaitan ka Darwazy
توبہ نہ کرے اور اُس کی قَضا نہ کر لے۔([1])
ہو گی دنیا خراب آخِرت بھی خراب بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مت نماز
بے نمازی جہنّم کا حقدار ہے بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مت نماز
دیکھو! اللہ ناراض ہو جائے گا بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مت نماز([2])
قرآنِ پاک میں پارہ16،سُورۂ مریم کی آیت نمبر59 میں اِرشاد ہوتاہے:
فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّاۙ(۵۹)
ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: تو ان کے بعد وہ نالائق لو گ ان کی جگہ آئے جنہوں نے نمازوں کو ضائع کیا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی تو عنقریب وہ جہنّم کی خوفناک وادی غی سے جاملیں گے۔
بَیان کردہ آیتِ مُبارَکہ میں غَیّ کا تَذکِرَہ ہے اور اِس سے مُراد جہنّم کی ایک وادی ہے۔ صاحبِ بہارِ شریعت مفتی محمد امجد علی اَعْظَمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: غَیّ جہنّم میں ایک وادی ہے جس کی گرمی اور گہرائی سب سے زِیادہ ہے، اِس میں ایک کُنواں ہے جس کا نام ہَبْ ہَبْ ہے،جب جہنّم کی آگ بھجنے پر آتی ہے اللہ پاک اس کُنْویں کو کھول دیتا ہے جس سے وہ (یعنی جہنّم کی آگ) پہلے کی طرح بھڑکنے لگتی ہے(اللہ پاک اِرْشادفرماتا ہے :)
كُلَّمَا خَبَتْ زِدْنٰهُمْ سَعِیْرًا(۹۷) (پارہ:15، بنی اسرائیل:97)
ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: جب کبھی بجھنے لگے گی تو ہم ان کے لئے اور بھڑکادیں گے
یہ کُنواں* بےنَمازیوں * زانِیُوں * شرابِیوں * سُود خوروں * اور ماں باپ کو