Shaitan ka Darwazy

Book Name:Shaitan ka Darwazy

بن جاؤ گے۔ یہ سُن کر اس نیک آدمی نے کہا: میں اللہ پاک سے وعدہ کرتا ہوں کہ آیندہ یہ دونوں کام ہی نہیں کیا کروں گا۔ شیطان بولا: مجھے کبھی کسی نے ایسے دھوکا نہیں دیا، میں بھی وعدہ کرتا ہوں کہ آیندہ کبھی آدمی کو نصیحت نہیں کروں گا۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! غور کا مقام ہے...!! 2 کام ہیں جو انسان کوشیطان بنا دیتے ہیں۔ (1):نمازوں میں سُستی کرنا (2):زیادہ قسمیں کھانا۔افسوس! یہ دونوں کام ہمارے معاشرے میں بڑھتے چلے جا رہےہیں۔ اب الحمد للہ! رَمْضَانُ الْمُبارَک کے برکتوں والے دِن ہیں، مسجدوں میں جیسی ہونی چاہئے، ویسی نہ سہی بہر حال رَونق تو ہے، نمازیوں کی تَعداد بڑھی ہوئی تو ہے مگر افسوس! جیسے ہی ماہِ رَمضَان رُخصت ہو گا، نمازوں میں سُستی پِھر بڑھ جائے گی۔ مسجدیں وِیران ہو جائیں گی، گنتی کے چند نمازی ہی باقی رہ جائیں گے۔

اے عاشقانِ رسول! ہم نے شیطان سے دُشمنی کرنی ہے، اسے ہر وقت دُشمن ہی جاننا ہے، اس لئے آج یہ پکّا ارادہ کیجئے کہ ہم نماز میں ہر گز سُستی نہیں کریں گے، چاند رات کی عشاء بھی باجماعت ادا کریں گے، فجر بھی باجماعت پڑھیں گے، عید کے دِن بھی پانچوں نمازیں باجماعت ادا کریں گے اور اس کے بعد بھی ساری زندگی پانچوں نمازیں مسجد میں باجماعت بلکہ پہلی صف میں ادا کرتے رہیں گے۔

دیدارِ حَق دِکھائے گی اے بھائیو! نماز                           جنّت تمہیں دِلائے گی اے بھائیو! نماز

دربارِ مُصْطفےٰ میں تمہیں لے کے جائے گی                          خالِق سے بَخْشوائے گی اے بھائیو! نماز

عزّت کے ساتھ نُوری لِباس اچّھے زیورات              سب کچھ تمہیں پہنائے گی اے بھائیو! نَماز

جنَّت میں نَرْم نَرْم بچھونوں کے تَخْت پر             آرام سے سُلائے گی اے بھائیو! نماز


 

 



[1]...  تنبیہ الغافلین، باب الصلوات الخمس، صفحہ:158۔