Book Name:Tanzeemi Usoolon Par Amal Ke Fawaid

*   کسی بھی ذمہ دار کو تنظیمی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں، ہماری تنظیم میں ہر نیا کام امیرِ اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی اجازت سے ہوتا ہے۔ اگر کہیں ایسا ہے تو فی الفور اسے ختم کریں۔([1])

*   ڈسٹرکٹ نگران جب دوسرے شہروں میں بیانات یا مدنی مشوروں کے لئے جائیں تو اگر وہاں دعوتِ اسلامی کے تنظیمی اُصولوں کی خلاف ورزی پائیں تو اُسے حکمتِ عملی سے ختم کرائیں اگر ایسا نہ کر سکیں توکم از کم متعلقہ ذمہ دار کو مطلع ضرور فرمائیں، اس کے لئے مدنی مشورے کا اِنتظار نہ کریں۔([2])

*   کبھی بھی اُصولوں پر ضمیر کا سودا نہیں کریں گے۔([3])

*   ہم سب مدنی اُصولوں کے پابند ہیں اور مدنی اُصولوں کی پاسداری میں ہی برکت و عظمت و اِستقامت ہے۔([4])

*   نظام قائم کرنے کےلیے اصول و ضوابط بنائے جاتے ہیں۔نظام کی مضبوطی اسی صورَت میں ہوتی ہے،جب ان اُصولوں کی پاسداری بھی کی جائے۔ ([5])

*   اگرذمّہ داران تنظیمی اُصولوں پر جمے رہیں تو دوسرے بھی پابندی کریں گے۔([6])


 

 



([1])...مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ،20 تا 24 ذوالحجۃ الحرام 1426 ھ بمطابق 21 تا 25 جنوری 2006ء

([2])...مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ، 23 تا 27 محرم الحرام1429ھ بمطابق یکم تا 5 فروری 2008ء

([3])...مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ، 20 ذوالحجۃ الحرام1431ھ بمطابق 27 نومبر2010ء

([4])...مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ،16 تا 20 جمادی الاوّل1429 ھ بمطابق 23 تا 27 مئی 2008ء

([5])...مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ،13تا18 شوّال المکرم 1438ھ بمطابق 8 تا13 جولائی 2017ء

([6])...مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ،13تا18 شوّال المکرم 1438ھ بمطابق 8 تا13 جولائی 2017ء