Book Name:Dawateislami aur Tahaffuz e Aqaid
وعمل میں بہتری اور عقائد ونظریات میں پختگی حاصل ہوتی ہے اور شیطانی وسوسوں سے تحفظ ملتا ہے ۔ (3)مدنی چینل کی بات کرتے ہیں تو یہ ایک ایسا دینی چینل ہے جہاں عقائد کے حوالے سے مختلف پروگرامز آن ائیر ہوتے رہتے ہیں ، مثلاً : (1)اسلام اور قرآن (2) عقیدۂ ختمِ نبوت(3)فیضانِ اسلام(4)عمل مسلمان کا، غلط اسلام کیوں ؟ (5)اندھیرے سے اُجالے کی طرف(6)آخری نبی کی معراج(7)عقائد ونظریات(8)حکمِ خدا بزبان مصطفیٰ (9)شانِ خاتَمُ الْاَنبیا(10)اُمّت کی کشتی اور ستارے(11) علماء اور مذہب(12)اسلامی نظریات اور وسوسے (13)عذاب قبر کا انکار کرنا کیسا اور (14)فیضانِ میلاد وغیرہ پر بھی باقاعدہ سلسلے کیے جا چکے ہیں۔
(4)مدنی مذاکرہ
اسی طرح مدنی چینل کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پروگرام ”مدنی مذاکرہ “ بھی مسلمانوں کے عقائد کے تحفظ میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت کی ذاتِ بابرکت کے فیوض وبرکات تو ویسے ہی شمار سے باہر ہیں ، آپ کی تحریروں اور آپ کے بیانات سے کتنے ہی لوگوں کے ایمان وعقائد مضبوط ہوئے ۔ اسی طرح مدنی چینل پر آن ایئر ہونے والا آپ کا پروگرام ”مدنی مذاکرہ “ لوگوں کے عقائد واعمال کی اصلاح میں نہایت اہم کردار ادا کررہا ہے۔
المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر )
دعوتِ اسلامی کا نہایت ہی اہم شعبہ المدینۃ العلمیہ یعنی اسلامک ریسرچ سینٹر جو اَب تک قرآن وسنت کی روشنی میں تحفظِ ایمان و عقائد کےمختلف موضوعات پر کئی کتب تصنیف کرچکا ہے اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران و مبلغین کیلئے بیانات اور لٹریچر بھی