Dawateislami aur Tahaffuz e Aqaid

Book Name:Dawateislami aur Tahaffuz e Aqaid

طرح کے لوگوں کے ساتھ اُٹھتا بیٹھتا ہے  اس کی سوچ بھی ویسی ہوجاتی ہے اس لئے ہمارا اُٹھنا بیٹھنا نیک لوگوں کے ساتھ ہونا چاہئے ۔ علامہ جلال الدین رُومی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:

صُحبتِ صالح تُرا صالح کُند                                                                                  صُحبتِ طالح تُرا طالح کُند

(یعنی اچھوں کی صُحبت تجھے اچھا بنادے گی اوربُروں کی صحبت تجھے بُرا بنادے گی۔)

الحمد للہ ! آج کے اس پُرفتن  دور میں ایک ایسی تحریک بھی ہے جو قرآن وسنت کی تعلیمات کو عام کرنے ، لوگوں کو نیک بنانے  اور ان کے کردار کی اصلاح کرنے کے ساتھ ساتھ ایمان وعقائد کے تحفظ کیلئے بھی کام کررہی ہے  اور یہ تحریک ”دعوتِ اسلامی “ ہے، جس کی بنیاد ایک عظیم روحانی شخصیت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے2 ستمبر  1981 ء  میں رکھی اور آج الحمد للہ ! یہ دینی تحریک 80 سے زائد شعبہ جات میں دینِ متین  کا کام کررہی ہے ۔

دعوتِ اسلامی اور تحفظ عقائد

الحمدللہ!   دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں قرآن وسنّت کی تعلیمات عام کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ذرائع سے تحفظِ ایمان اور تحفظِ عقائد کے لئے بھی بھرپور کام کررہی ہے۔

مثلاً :  (1)جامعۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کا ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جہاں علماء تیار ہوتے ہیں،  یہ علماء نہ صرف خود ایمان وعقائد میں پختگی حاصل کرتے ہیں بلکہ ان کے ذریعے سے نہ جانے کتنے لوگ راہِ ہدایت پر آتے  اور ان کے ایمان اور عقیدے کی حفاظت ہوتی ہے ۔ (2)اسی طرح ہفتہ وار اجتماعات بھی عقائد کے تحفظ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ، ہفتہ وار اجتماع میں ہونے والے بیانات سے ایمان کی مضبوطی ، علم