Book Name:Dawateislami aur Tahaffuz e Aqaid
فراہم کررہا ہے ۔ گویا اس شعبے کا کا کام دعوتِ اسلامی کو وہ ایندھن فراہم کرنا ہے جس کی ذریعے لوگوں کے ایمان و عقیدے کا تحفظ اور اعمال کی اصلاح کی جاسکے اور انہیں اسلامی تعلیمات سے روشناس کروایا جاسکے ۔ المدینۃ العلمیہ کی اب تک 937 کتب منظرِ عام پر آچکی ہیں اور ان میں سے 23 کتب خاص عقائد سے متعلق ہیں۔ المدینۃ العلمیہ مدارس اور جامعات کی نصابی کتب پر بھی کام کرچکا ہے ، اس کے علاوہ یہ شعبہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کے نصاب بھی تیار کررہا ہے جن میں ”عقیدۂ ختمِ نبوت “ کورس بھی شامل ہے ۔
مدنی مذاکروں اور مرکزی مجلس شوریٰ کے مدنی مشوروں سے ماخوذ مدنی پھول
* اسلامی عقائدبیج کی طرح ہیں ،سب سے پہلے بنیادی عقائدکا سیکھنا فرض ہے ۔([1])
* جو بدعقیدہ سے دوستی کرتاہے اُس سے معرفت کا نورچھن جاتاہے ،بدعقیدہ کی دوستی آگ میں ہاتھ ڈالنے سے زیادہ نقصان دہ ہے۔([2])
* اگرکسی ایک بھی شخص کی عقیدے اورعمل کے مطابق اصلاح ہوگئی تو گویا ایک خاندان کی اصلاح ہوگئی ۔([3])
* بچے بچے کو یہ عقیدہ گھول کرپلادیں تاکہ وہ جان جائیں کہ جس ہستی کے ساتھ صحابی کا لفظ آجائے تو اب ان کا احترام لازم ہے ،جو ان کے بارے میں کمزوربات کرے تو وہ نہیں سننی ،بلکہ اس سے دُوربھاگناہے۔([4])