Book Name:Imdaad e Mustafa Kay Waqiaat
مشہور مُحَدِّث حضرت شیخ عبدُالحق مُحدِّثِ دِہْلَوی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:*دُرُود شریف سے مصیبتیں ٹلتی ہیں،*بیماریوں سے شِفا حاصل ہوتی ہے، *خوف دُور ہوتاہے،* ظُلم سے نَجات حاصل ہوتی ہے،*دُشمنوں پرفَتْح(Victory)حاصل ہوتی ہے،*اللہ پاک کی رِضا حاصل ہوتی ہے ،*دل میں اُس کی مَحَبَّت پیدا ہوتی ہے،*فِرِشتے اُس کا ذِکر کرتے ہیں، *اَعمال کی تکمیل ہوتی ہے، *دل و جان،اسباب و مال کی پاکیزگی حاصل ہوتی ہے، *پڑھنےوالاخُوشحال ہوجاتاہے،* بَرَکتیں حاصل ہوتی ہیں،*اَولاد دَر اَولاد چار نسلوں تک بَرَکت رہتی ہے،*دُرُود شریف پڑھنے سے قِیامت کی ہولناکیوں سے نجات حاصل ہوتی ہے،*موت کی سختیوں میں آسانی ہوتی ہے،*دنیا کی تباہ کاریوں سے نجات ملتی ہے،*تنگدستی(Poverty) دور ہوتی ہے،*بھُولی ہوئی چیزیں یاد آجاتی ہیں، *فِرِشتے دُرُودِ پاک پڑھنے والے کو گھیرلیتے ہیں،*دُرُود شریف پڑھنے والا جب پُل صِراط سے گُزرے گا تو نُور پھیل جائے گااور وہ اُس میں ثابِت قدم ہو کر پَلک جھپکنے میں نَجات پا جائے گا،* عظیم تر سَعادت یہ ہے کہ دُرُود شریف پڑھنے والے کا نام حُضُور انور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں پیش کیا جاتاہے،*تاجدارِ مدینہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مَحَبَّت بڑھتی ہے، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خوبیاں دل میں گھر کر جاتی ہیں،*کثرتِ دُرُود شریف سے حُضورِ اکرمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاتصوُّر ذِہن میں قائم ہوجاتا ہے،*خوش نصیبوں کو قُربتِ مُصْطَفٰے نصیب ہوجاتا ہے،*خَواب میں مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کادِیدار نصیب ہوتا ہے،*روزِقِیامت مَدَنی تاجدارصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے مُصافَحہ کرنےکی سعادَت نصیب ہوگی،*دُرودشریف پڑھنے والے کوفِرِشتے مرحباکہتے ہیں اورمَحَبَّت رکھتے ہیں ،* فِرِشتے اُس کے دُرُود کو سونے کے قَلموں سے چاندی کی تختیوں پر لکھتے اور اُس کے لیے دُعائے مَغْفِرت کرتے ہیں،*زمین پر سیر کرنے والے فِرِشتے اُس کے دُرُود شریف کو مدَنی