Book Name:Kamalat e Mustafa
کے دَور کے اَطِبَّاء(یعنی ڈاکٹروں) کے ہوش اُڑ گئے اور وہ حَیرْان رہ گئے، بالآخر اُنہوں نے ان مُعْجِزَات کو اِنْسانی کمالات سے بہت اُونچا مان کر آپ عَلَیْہِ السَّلَامکی نُبُوَّت کا اِقْرار کرلیا۔ اَلْغرض ہر نَبی کو اس دَور کے ماحول کے مُطابِق اور اس کی قَوم کے مِزاج اور ان کی طبیعت کے مُناسِب کسی کو ایک،کسی کو دو،کسی کو اس سے زِیادہ مُعْجِزَات عطا ہوئے ،مگر نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ چُونکہ تمام نبیوں کے بھی نَبی ہیں اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سِیْرتِ مُقدَّسہ تمام اَنْبِیا عَلَیْہِمُ السَّلَام کی مُقدَّس زِنْدگیوں کا خُلاصَہ(Summary) ہےاور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تَعْلِیْم تَمام اَنْبیائے کِرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی تَعْلیمات کا نِچوڑ ہے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ دنیا میں ایک عالمگیر دِیْن لے کر تَشْرِیْف لائے اور عالمِ کائنات میں پچھلوں اور اگلوں کی تمام اَقْوام اور مِلّتیں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مُقدَّس دَعْوت کی مُخاطَب تھیں، اس لئے اللہ پاک نے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ مُقدَّسہ کو پچھلے نبیوں کے تمام مُعْجِزَاتکا مَجْموعہ(Collection)بنا دیا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو طرح طرح کے ایسے بے شُمار مُعْجِزَات سے سرفراز فرمایا۔(سیرتِ مُصْطَفٰے ،ص۷۱۲تا۷۱۴ملخصًا)
اس کے علاوہ بے شُمار ایسے مُعْجِزَات سے بھی اللہ پاک نے اپنے آخِری نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو مُمتاز فرمایا، جو آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے خَصائص کہلاتے ہیں۔ یعنی یہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وہ کمالات و مُعْجِزَات ہیں،جو کسی اور نَبی و رَسُول کو عَطا نہیں کئے گئے۔(سیرتِ مُصْطَفٰے ،ص۸۲۰ملخصاً)لہٰذا مکی مَدَنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی ذات وہ ذات ہے جس میں تمام معجزات کو جمع کردیا گیا۔