Har Simt Chaya Noor Hay

Book Name:Har Simt Chaya Noor Hay

تک کہ مجھے ایسا لگا جیسے یہ ستارے میرے اُوپر ٹُوٹ پڑیں گے۔پھر جب  سرکارِمدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس کائنات میں تشریف لائے تو ایک نُور نکلا جس سے ہر چیز روشن ہو گئی،یہاں تک کہ نُور کےعلاوہ کچھ  بھی نظر نہ آتا تھا۔(خصائص کبری،باب ما ظہر فی لیلۃ مولدہ من المعجزات و الخصائص، ۱/۷۸ )

نُورِمُصْطَفٰے اور چراغ کی روشنی

حضرت صَفِیَّہ بنتِ عبدالمطلب رَضِیَ اللہُ عَنْہا فرماتی ہیں:حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی ولادت کے وَقْت میں حضرت  آمنہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا  کی خدمت میں حاضر تھی ،میں نے دیکھا کہ حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا نُور،چراغ کے نور کو مغلوب کررہا ہے،اس رات میں نے چند  نشانیاں دیکھیں۔ *جب حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پیدا ہوئے تو فوراً سجدہ کیا۔*جب آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سجدے سے سر اُٹھایا تو فرمایا:’’لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہُ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللہِ ‘‘۔ *پورے گھر کو میں نے  آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے چہرۂ انور کے نُور سے روشن پایا۔*میں نے چاہا کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو نہلاؤں لیکن ایک غیبی آواز آئی: اے صَفِیَّہ(رَضِیَ اللہُ عَنْہا)!اپنے آپ کو  تکلیف مت دے کیونکہ ہم نے اپنے محبوب(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کو پاک و صاف پیدا کیا ہے۔* حُضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ختنہ کیے ہوئےپیدا  ہوئے ہیں۔(شواہد النبوۃ ،رکن الثانی ، ص ۳۳ملخصًا)

تمام عالَم کو روشن کرنے والا چراغ

حضرت عَبْدُاللہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا فرماتے ہیں:جس رات حضورِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نورِ نُبُوَّت حضرت  آمنہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا کے مبارک پیٹ میں منتقل ہوا تو زمین کے تمام چار پاؤں والے جانوروں،خصوصاً قریش کے جانوروں کو اللہ  کریم نے بولنے کی قوت عطا فرمائی اور انہوں نے یہ اعلان کیا:آج اللہ کریم کاوہ مُقَدَّسْ رسول ماں کے پیٹ میں منتقل ہوگیا ہے جس کے سر پر تمام دنیا کی امامت  کا