Book Name:Har Simt Chaya Noor Hay
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اےعاشقانِ رسول!رَبِیْعُ الْاَوّل وہ مبارَک اور عظمت والا مہینا ہے جس کا عاشقانِ رسول گویا سارا سال انتظار کرتے ہیں۔اس مہینے کے آتے ہی دنیا بھر کے مسلمان اپنے محبوب آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کایومِ ولادت(یعنی میلادیامولودشریف)بڑی شان وشوکت اور نہایت عزّت و احترام سے مناتے ہیں،رَبیعُ الْاوّل کا چاند نظر آتے ہی غلامانِ مُصْطَفٰے،عاشقانِ میلادِمُصْطَفٰے خوشی سے جھوم اُٹھتے ہیں،گویا ہر طرف بہار کا سماں ہوتا ہے، باغِ اُلفت لہلہانے لگتا ہے، دلوں کی کلیاں کِھلنے لگتی ہیں اور خوش نصیبوں کے لبوں پر نعتیں اور دُرود و سلام جاری ہوجاتا ہے،عاشقانِ رسول اپنے گھر،اپارٹمنٹس، گلیاں،محلے،مکانات، دکانیں اور بازار سجاتے ہیں،اجتماعِ مِیلاد و محافلِ نعت سے آنے والی صَلِّ عَلٰی کی صدائیں کانوں میں رس گھولتی ہیں،ایسا کیوں نہ ہو کہ اس مبارَک مہینے میں وہ نوروالے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَتشریف لائےکہ* جن کے نور سے یہ کائنات روشن ہے،*جن کے نور سے زمین و آسمان روشن ہیں،*جن کے نور سے سورج اور چاند کو روشنی ملی،*جن کےنور سے تاروں اور کہکشاؤں میں روشنی ہے،*جن کے نور سے اندھیرے ختم ہوئے،*جن کے نور سے جہالت کے اندھیرے