Book Name:Buri Sohbat Ka Wabal
اسی طرح امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کوآپ کی بڑی بہن نے بتایا کہ ایک اسلامی بہن نے رو روکر دعا کیلئے کہا ہے کہ میرے بیٹے کی اصلاح کیلئے دعا کریں ،ہائے !ہائے! میں نے خود ہی اُس کو برباد کیا ہے،اس کو دعوتِ اسلامی کے مدرَسۃُ المدینہ میں حفظ کیلئے داخل تو کروادیا مگربے چارہ جو سنّتیں وغیرہ سیکھ کر آتا وہ گھر میں بیا ن کردیتا تو گھروالے اُس کا مذاق اُڑاتے۔آخِر اُس کا دل ٹوٹ گیا اور اُس نے مدرَسۃُ المدینہ میں جانا چھوڑدیا۔اب بُرے دوستوں کی صحبت میں رَہ کر آوارہ ہو گیا ہے ،اِتّفِاق سے مجھے دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول مل گیا ہے اب میں سخْت پچھتا رہی ہوں ، ہائے میرا کیا بنے گا !
پیارے اسلامی بھائیو! آپ نے سُنا کہ جو والدین اپنے بچوں کو اچھی صحبت کی برکتوں سے محروم رکھتے ہیں تو انہیں اپنے کئے پر کس قدر حسرت و ندامت کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اگر والدین اپنے آپ کو دینی ماحول سے وابستہ رکھیں اور اپنے بچوں کی اسلامی تَرْبِیَت کریں تو یہ اولاد نہ صرف دُنیا میں ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنے گی بلکہ نجاتِ آخرت کا ذریعہ بھی بن سکتی ہے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! تِل کو اگر گلاب کے پُھول میں رکھ دیا جائے تو اس کی صُحبت میں رَہ کر وہ بھی گلابی ہو جاتا ہے،اسی طرح اچھے لوگوں کی صحبت میں اُٹھنے بیٹھنے والا بھی دن بدن ان کے رنگ میں رنگتا چلا جاتا ہے۔ جو خُوش نصیب لوگ خوفِ خدا وعشقِ مُصْطَفٰے کی لازوال دولت سے مالا مال ہوں،محبتِ صحابہ و اہلبیت کی دولت سے سرشار ہوں، سرتاپا سُنّتوں کی چلتی پھرتی تصویر ہوں،جن کی صحبت کی برکت سے عمل کا جذبہ بڑھتا ہو،