Book Name:Buri Sohbat Ka Wabal
سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1) فرمایا:’’اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ‘‘یعنی انسان اس کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرے۔ (مسلم، کتاب البرالخ، باب المرء مع من احب،ص ۱۰۸۸،حدیث:۶۷۱۸)(2)فرمایا:’’اَلْمَرْءُ عَلیٰ دِیْنِ خَلِیْلِہِ فَلْیَنْظُرْ اَحَدُ کُمْ مَنْ یُّخَالِلُ‘‘یعنی آدمی اپنے دوست کے دین اور اس کے طور طریق پر ہوتا ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ وہ دیکھے کہ کس سے دوستی رکھتا ہے۔(مسند احمد بن حنبل، مسند ابی ہریرۃ، ۳/۲۳۳، حدیث:۸۴۲۵) * اچھے بُرے ساتھی کی مثال مُشک کے اٹھانے اور بھٹی دھونکنے والے کی طرح ہے، مشک اٹھانے والا یا تو تجھے ویسے ہی دے گا یا تو اس سے کچھ خرید لے گا اور یا تو اس سے اچھی خوشبو پائے گا اور بھٹی دھونکنے والا یا تیرے کپڑے جلادے گا یا تو اس سے بدبو پائے گا۔( مسلم، کتاب البروالصلۃ، باب استحباب مجالسۃ... الخ، ص ۱۰۸۴،حدیث:۶۶۹۲) *حدیث شریف میں فرمایا گیا :بڑوں کی صحبت میں بیٹھا کرو اور علماء سے باتیں پوچھا کرو اور حکما سے میل جول رکھو۔(المعجم الکبیر،۲۲/۱۲۵، حدیث:۳۲۴) *اچھا ہمنشین وہ ہے کہ اس کے دیکھنے سے تمہیں خدا یاد آئے اور اس کی گفتگو سے تمہارے عمل میں زیادتی ہو اور اس کا عمل تمہیں آخرت کی یاد دلائے۔(الجامع الصغیر، حرف الخاء، ص۲۴۷، حدیث:۴۰۶۳)*اچھے دوست کی ہم نشینی نہ صرف دنیامیں سودمندہوتی ہے بلکہ قبرمیں بھی نیکوکار کی صحبت فائدہ پہنچاتی ہے۔(اچھے ماحول کی برکتیں،ص۳۳)
( اعلان )
اچھی صحبت کے بقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کئے جائیں گے، لہٰذا ان کو جا ننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔