Zimmadari Ke Fawaid

Book Name:Zimmadari Ke Fawaid

(9) ہفتہ وار رسالہ مطالعہ(10) نیک اعمال (11) قافلہ (12)مدنی کورسز

ان 12 دینی کاموں کو بجا لانے کے لئے اہم افراد کو ان کاموں کی ذمہ داریاں دی جاتی ہیں ، ذمہ داریوں کا یہ تقرر مختلف صوبوں اور ملکوں کے حساب سے کم و بیش آٹھ (8) سطحوں پر کیا جاتا ہے یعنی ذیلی حلقہ(محلے کی مسجد)، وارڈ(محلہ ) ، یوسی (علاقہ)، تحصیل ، ڈسٹرکٹ، ڈویژن ، صوبہ اور ملک۔ ذمہ داریوں کا یہ تقرر دینی کاموں کی ترویج میں انتہائی مؤثر ثابت ہوتا ہے ۔

پیارے اسلامی بھائیو!ہمیں بھی دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کی ترویج واشاعت جیسے نیک کام کی کوئی ذمہ داری ملے تو اسے سعادت سمجھ کر قبول کرنا چاہئے ، کیونکہ یہ بہت عظیم کام ہے ، اگر ہماری وجہ سے دین کو فائدہ پہنچ رہا ہو تو اس کے لئے اپنا تن من دَھن پیش کرنا چاہئے ۔ اے کاش ! ہماری یہ سوچ بن جائے کہ ”میری زندگی کا مقصد تیرے دیں کی سرفرازی “ ۔ اور یہ اُسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ ہم منظم انداز میں دین کو فائدہ پہنچانے والے کاموں کے لئے خود کو پیش کریں اور اس کا بہترین طریقۂ کار خود کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں اور اس سے جُڑی ذمہ داریوں کیلئےخلوصِ نیت کے ساتھ پیش کردینا ہے  ۔

ذمہ داری کے فوائد

پیارے اسلامی بھائیو! ذمہ داری اپنانے میں فوائد ہی فوائد ہیں آئیے چند فوائد ملاحظہ کیجئے۔* ذمہ داری اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا محبوب بننے کا ذریعہ ہے۔* ذمہ داری زندگی کے نیک مقاصِد حاصِل کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔* ذمہ داری انسان کو اصول پسند بنانے اور اپنے اخلاق سنوارنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ * ذمہ داری سے ہمارے اندر خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے جو کہ کامیابی کا بہت بڑا سبب ہے۔*ذمہ