Zimmadari Ke Fawaid

Book Name:Zimmadari Ke Fawaid

ذمہ داری اور اپنا پیغامِ حق دینے کا اہم منصب پوری کائنات میں فقط ان لوگوں کو عطا فرمایا جن کے اندر اس منصبِ نبوت کو ادا کرنے کی صلاحیت موجود تھی پھر ان مقدس ہستیوں کا نائب بھی ایسے لوگوں کو بنایا جو اس ذمہ داری کو ادا کر سکتے تھے۔اس اُمت کی کتنی بڑی خوش نصیبی ہے کہ   اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم   کے بعد دین کی ترویج واشاعت ،نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے کی اہم ذمہ داری اس اُمت کو دی گئی بلکہ اس کی وجہ سے اسے خیرُ الْاُمم یعنی بہترین اُمت قرار دیا گیا ۔ اے کاش ! ہم اپنی اس ذمہ داری کو کما حقّہ ٗ پورا کرنے میں کامیاب ہوں اور دینِ متین کی خاطر جتنا ہوسکے اپنے آپ کو پیش کریں ۔ ([1])

دعوتِ اسلامی اور ذمہ داریوں کا تقرُّر

موجودہ دور  میں اپنی ذات سے دینِ متین کو فائدہ پہنچانے کی ایک بہترین صورت یہ بھی ہے کہ ہم اپنے آپ کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لئے پیش کریں ، بلکہ ہوسکے تو اپنی قابلیت وصلاحیت کے مطابق خود کو دینی کاموں کی ذمہ داری کیلئے پیش کریں ۔ کسی بھی تنظیم کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ اس کے مقاصد اور اہداف کو پورا کرنے کی ذمہ داری مخلص ، محنتی اور باصلاحیت افراد  کے پاس ہو ۔ اَلحمدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی بھی عاشقان ِ رسول کی ایک دینی تنظیم ہے، جو اس مدنی مقصد کو لے کر دین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے کہ” مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے “۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے 12 دینی کام متعین کئے گئے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں :

(1)فجر کے لئے جگانا(2)تفسیر سننے سنانے کا حلقہ (3)درس(4)مدرسۃ المدینہ بالغان (5) علاقائی دورہ (6)ہفتہ وار اجتماع(7)ایک دن راہ ِ خدا میں(8) ہفتہ وار مدنی مذاکرہ


 

 



([1])...مسلم، کتاب الامارۃ، باب فضیلۃ الامام …الخ، ص732،حدیث:19 (1828)