Zimmadari Ke Fawaid

Book Name:Zimmadari Ke Fawaid

داری انسان کو مستقل مزاجی اور بامقصد زندگی گزارنے کا موقع دیتی ہے۔* ذمہ داری مرشد کریم کے دل میں خوشی داخل کرنے اور ان کی دعائیں لینے کا ذریعہ ہے۔ *ذمہ داری کی برکت سے انسان نیک بن جاتا ہے اور دوسروں کو بھی بآسانی نیکی کی دعوت دے سکتا ہے۔ *ذمہ داری سے انسان کی سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ *ذمہ داری انسان کو باوقار بنا دیتی ہے۔

مدنی مذاکروں اور مرکزی مجلس ِشوریٰ کے مدنی مشوروں سے ماخوذ مدنی پھول

 *دِینی کام کی ذمّہ داری سعادت ہے اس سے کردار میں نکھار آتا ہے۔ ([1]) *جس پر کوئی ذمہ داری ہو اُس کو اپنے کا م کی فکر کرنی چاہئے۔([2]) *جو ذمّہ داری دی گئی ہے صرف اس کے دائرہ میں رہیں گے تو کامیاب ہوں گے، مثلاً 3کام دیئے گئے ہیں تو اُنہی میں لگے رہیں، اُنہیں اُجاگر کریں ، سارا وقت اُنہیں دیں اور چوتھے کام کی طرف نظر نہ کریں۔([3]) *ہر اسلامی بھائی یہ ذہن بنائے کہ ذمّہ داری ملے تب بھی دینی کام کرنا ہے اور ذمّہ داری لے لی گئی، تب بھی دینی کاموں میں لگے رہنا ہے، مقصود صرف اللہ پاک کی رضا ہونی چاہئے۔ ([4]) *نگران اسلامی بھائی نگران بھی رہے اور خادم بھی۔ (یعنی موقع پڑنے پر اپنے ہاتھ سے خود بھی کام کرے۔) ([5]) *جس اسلامی بھائی کو ذمہ دار بنایا اسے ذمہ داری کا علم سکھانا ہماری ذمہ داری ہے۔([6]) *ذِمہ داری سے پیچھے ہٹنا اپنے آپ کو نیکیوں


 

 



([1])...مدنی مذاکرہ ، 20 ربیع الاخر1437ھ بمطابق 30 جنوری2016

([2])...مدنی مذاکرہ ، 10جمادی الاولی 1436ھ بمطابق یکم مارچ2015ء

([3])...مدنی مذاکرہ، 4 جمادی الاولیٰ1437ھ بمطابق 13 فروری 2016

([4])...مدنی مذاکرہ، 4 جمادی الاولیٰ1437ھ بمطابق 13 فروری 2016

([5])...مدنی مذاکرہ، 10جمادی الاولی 1436ھ بمطابق یکم مارچ2015ء

([6])...مدنی مشورہ مرکزی مجلس شورٰی ، 20تا 24ذوالحجۃ الحرام1426ھ بمطابق 21تا 25جنوری2006