Book Name:Aaqa Ka Safar e Meraj
اَلْحَمْدُلِلّٰہاس ماہِ مبارَک کےروزوں کےبھی بہت زیادہ فضائل ہیں،چنانچہ
رسولِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عظمت نشان ہے:”(رَمَضان کےبعد)سب سےافضل شَعبان کے روزے ہیں،تعظيم ِرَمَضان کیلئے۔(شُعَبُ الایمان، ۳/۳۷۷، حدیث۳۸۱۹)
نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پُورےشَعبان کے روزے رکھا کرتے تھے۔ حضرت عائشہ صِدِّیْقَہرَضِیَ اللہُ عَنْہا نےعرض کی،یارَسُولَاللہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کیا سب مہینوں میں آپ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ شَعبان کےروزےرکھنا ہے؟تو پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشاد فرمایا:اللہکریم اِس سال مرنےوالی ہر جان کو لکھ دیتاہےاور مجھے یہ پسند ہےکہ میرا وَقتِ رُخصت آئے اور میں روزہ کی حالت سے ہوں۔(مُسندِابویعلٰی، ۴/۲۷۷، حدیث: ۴۸۹۰)
اللہ پاک ہمیں آقا کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےصَدقےشعبان اور پھر ماہِ رمضان کےسارے روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے،کاش!ہم پورے ماہِ رمضان کا یا آخری عشرے کا اعتکاف کرنے میں کامیاب ہوجائیں،کاش!اچھی اچھی نیتوں کےساتھ خوب خوب عطیات جمع کرنے کی توفیق مل جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عَنۡہُ سےروایت ہے،نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:جس رات مجھے مِعراج ہوئی،میں نے جنّت کے دروازے پر یہ لکھا ہوا دیکھا کہ صَدَقے کا ثواب دس (10)گُنا اور قرض کا اٹھارہ(18)گُنا ہے۔ میں نے جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام سے دَرْیَافْت کیا:کیا سبب ہے کہ قرض کا دَرَجَہ صَدَقے سے بڑھ گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ سُوال کرنے والے کے پاس مال