Book Name:Aaqa Ka Safar e Meraj
ہوتاہے اور پھر بھی سُوال کرتا ہے جبکہ قرض لینے والاحَاجَت کے سبب ہی قرض لیتا ہے۔(ابن ماجة، كتاب الصدقات، باب القرض، ص۳۸۹،حديث:۲۴۳۱)
پیارے پیارےاسلامی بھائیو! بیان کردہ حدیث مبارکہ سےجہاں کسی مسلمان کو قرض کی ضرورت ہو تو اللہ پاک کی رِضا اور دیگر اچھی اچھی نیّتوں سےجتنی توفیق ہوقرض دے کر ڈھیروں اجروثواب حاصل کرنا چاہئے اور وہیں یہ بھی معلوم ہواکہ راہِ خدا میں خرچ کرنے والے کو بھی (10)گناہ ثواب ملتاہے ۔
آئیے!راہ ِخدا میں خرچ کرنے کاجذبہ پانےکےلیےصدقےکےفضائل پرمشتمل آٹھ(8)احادیثِ مُبارکہ سنتے ہیں۔
1 ارشاد فرمایا:صَدقہ بُرائی کےستّر(70)دروازے بند کرتا ہے۔(معجم کبير ، ۴/۲۷۴، حديث: ۴۴۰۲)
2 ارشاد فرمایا:ہرشخص(بروزِ قِیامَت)اپنےصَدقےکےسائےميں ہوگا يہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ فرما ديا جائے۔ (معجم کبير ، ۱۷/ ۲۸۰، حديث:۷۷۱)
3 ارشاد فرمایا:بے شک صَدقہ کرنے والوں کو صَدقہ قبر کی گرمی سےبچاتاہےاور بلاشبہ مسلمان قيامت کے دن اپنے صَد قے کے سائے ميں ہوگا۔([1])
4 ارشاد فرمایا:بےشک صَدقہ ربّ کریم کے غضب کو بجھاتا اوربُری موت کو دور کرتا ہے۔([2])
5 ارشاد فرمایا:صبح سویرے صَدقہ دو کہ بَلا صَدقہ سے آگے قدم نہیں بڑھاتی۔([3])