Book Name:Aaqa Ka Safar e Meraj
المدینہ کو دیجئےکیونکہ عاشقانِ رسول کی مسجد بھرو دینی تحریک”دعوتِ اسلامی“کے تحت قائم جامعۃ المدینہ(بوائز اینڈ گرلز)،مدرسۃ المدینہ(بوائز اینڈ گرلز) اور مَدَنی چینل کےسالانہ اخراجات کروڑوں نہیں اربوں روپے میں ہیں۔جامعۃ المدینہ ( بوائز) کے ذریعےاب تک ہزاروں عُلمائے کرام تیّارہوئے اوراپنی خدمات کومختلف شعبہ جات میں پیش کرکے دِینِ اسلام کی سربُلندی میں اپناحِصّہ شامل کیے ہوئے ہیں۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لیے زکوٰۃ و صدقات اور عطیات دینے کے ساتھ ساتھ اپنے رِشتے داروں،پڑوسیوںاوردوستوں پر اِنفرادی کوشش کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل بتا کران سے بھی مَدَنی عطیات جمع کیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو!مِعراج کی رات نبیِّ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جہاں جنت میں فرمانبردار بندوں پر ہونےوالےاِنعاماتِ اِلٰہیہ کو دیکھاوہیں نافرمانوں پر ہونے والے مختلف قسم کے دردناک عذابات کو بھی ملاحظہ فرمایا، چنانچہ
لوگوں کی غیبت اور عیب جوئی کرنے والوں کا دردناک انجام
کریم آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کچھ ایسے لوگوں کے پاس سےگزر ے جن پر کچھ اَفراد مُقَرَّر تھے، اِن میں سےبعض افراد نےاُن لوگوں کے جَبڑے کھول رکھے تھےاوربعض دوسرے اَفراد اُن کا گوشت کاٹتے اور خون کے ساتھ ہی اُن کےمنہ میں دھکیل دیتے۔پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے پوچھا:اے جبریل! یہ کون لوگ ہیں؟ عرض کی:یہ لوگوں کی غیبتیں اور اُن کی عیب جوئی کرنے والے ہیں۔([1])
رسولِ انور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے دوزخ میں کچھ ایسے لوگ بھی دیکھے جو آگ کی شاخوں سے لٹکے