Book Name:Aaqa Ka Safar e Meraj
6 ارشاد فرمایا:بےشک مسلمان کاصَدقہ عمر بڑھاتااور بُری موت کوروکتاہےاوراللہ پاک اس کی بَرَکت سے صَدقہ دینے والے سےتَکَبُّر و بڑائی کرنے کی بُری عادتدور کردیتا ہے۔([1])
7 ارشاد فرمایا:جواللہ پاک کی رِضاکی خاطِرصَدقہ کرےتووہ(صَدقہ ) اس کےاورآگ کےدرميان پردہ بن جاتا ہے۔([2])
8 ارشاد فرمایا:نماز(ايمان کی)دليل ہے،روزہ( گناہوں سے) ڈھال ہےاورصَدقہ خطاؤں کو يوں مِٹا ديتاہےجيسے پانی آگ کو ۔([3])
اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنّت مولانا شاہ امام احمدرضاخانرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفتاویٰ رضویہ جلد23،صفحہ نمبر152پر فضائلِ صدقات کی احادیث ذکرفرماکر ان فضائل کو مَدَنی پھولوں کی صورت میں بیان فرماتے ہيں: ان حديثوں سے ثابت ہوا کہ جو مسلمان اس عمل ميں نيک نيت(اور)پاک مال سے شريک ہوں گے انہيںاللہپاک کےکرم اور بارگاہ ِ رسالت سےبےشمارفائدے حاصل ہوں گے:چنانچہ
(1)صدقہ دینے والے اللہ پاک کی عطا سے بُری موت سے بچيں گے،(2)صدقہ دینے والوں پر ستّر(70)دروازے بُری موت کےبند ہوں گے۔(3)صدقہ دینے والوں کیعُمريں زیادہ ہوں گی۔ (4)صدقہ دینے والوں کی گنتی بڑھےگی۔(5)صدقہ دینے کی برکت سے رِزق کی کشادگی ہوگی،(6)صدقہ دینے کی برکت سے مال کی کثرت ہوگی،(7)صدقہ دینے کی عادت کی بَرَکت سےکبھی محتاج نہ ہوں گے،(8)صدقہ دینے والےخير و بَرَکت پائيں گے۔(9)صدقہ دینے والوں سے آفتيں بلائيں دور ہوں گی،(10)صدقہ دینے کی برکت سے بُری قضا ٹلے گی،(11)صدقہ دینے کی بَرَکت سےستّر(70)دروازے