Aaqa Ka Safar e Meraj

Book Name:Aaqa Ka Safar e Meraj

بُرائی کےبند ہوں گے،(12)صدقہ دینے کی برکت سےستّر(70)قسم کی بلا دُور ہوگی،(13)صدقہ دینے والوں کےشہرآباد ہوں گے،(14)صدقہ دینے کی بَرَکت سےشکستہ حالی دورہوگی۔(15)صدقہ دینے کی برکت سےخوفِ انديشہ زائل اور اطمينانِ خاطر حاصل ہوگا۔(16)صدقہ دینے کی برکت سےمدد ِالٰہی شامل ہوگی۔(17)صدقہ دینے والوں کے لئے رحمتِ الٰہی واجب ہوگی۔(18)صدقہ دینے والوں پر فرشتے درودبھیجيں گے۔(19) صدقہ دینے والےرضائےالٰہی کےکام کريں گے۔(20)صدقہ دینے والوں سےغضبِ الٰہی زائل ہوگا۔(21)صدقہ دینے والوں کے گناہ بخشے جائيں گے،صدقہ دینے والوں کے لئے مغفرت واجب ہوگی، صدقہ دینے والوں کےگناہوں کی آگ بجھ جائے گی۔(22)صدقہ دینے والے غلام آزاد کرنے سے زيادہ اجر ليں گے،(23)صدقہ دینے والوں کے ٹیڑھے کام درست ہوں گے ۔ (24)صدقہ دینے کی بَرَکت سے آپس ميں مَحَبّتيں بڑھيں گی،(25)صدقہ دینے کی بَرَکت سے تھوڑےخرچ ميں کثیر لوگوں کا پیٹ بھرے گا(26)اللہ   پاک کی بارگاہ میں درجےبلندہوں گے۔ (27)صدقہ دینے والے قيامت کے دن دوزخ سےامان میں رہيں گے،(28)صدقہ دینے والوں پر دوزخ کی آگ حرام ہوگی،(29)صدقہ دینے والےآخرت ميں احسانِ الٰہی سےفائدہ اٹھائیں گے۔ (30) اللہکریم نے چاہا تو صدقہ دینے والےحضور ِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی نعلِ اقدس کے صدقے میں سب سےپہلےداخلِ جنّت ہوں گے۔( فتاویٰ رضویہ، ۲۳/۱۵۲ ملخصاً)

سُبْحٰنَ اللہ!آپ نے سنا کہ صدقہ دینا کتنا بہترین عمل ہے اور اس کی بَرَکت سے صدقہ دینے والوں کو دنیا و آخرت میں  کیسی کیسی برکات حاصل ہوتی ہیں،لہٰذا جلدی کیجئے اور ان برکتوں کو حاصل کرنے کے لئے آپ بھی  صدقہ و خیرات کرنے کو اپنا معمول بنالیجئے۔ممکن ہے کسی کے ذہن میں یہ سُوال آئے کہ اگرہم صدقہ و خیرات کرنا چاہیں تو کہاں دیں؟ایسوں کی رہنمائی کےلئے عرض ہے کہ اپنے صدقاتِ واجبہ اور نافلہ عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت قائم مدارس المدینہ اورجامعات