Book Name:Parda Poshi
کی حُرمت (عزت)اللہ پاک کے ہاں تیری حُرمت سے زیادہ ہے۔([1])
سبحان اللہ! پیارے اسلامی بھائیو!ہمیں چاہئے کہ ہم بھی اپنے مسلمان بھائی کی عزت کا تحفظ کریں ۔بلاوجہ شرعی کسی مومن کی عزت کو داغدار نہ کریں کیونکہ مسلمان کی عزت بہت اہم ہے ۔ اسی لئے اللہ پاک نے مسلمانوں کے عیبوں کی ٹوہ میں پڑنے سے منع فرمایا ۔ چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے :
وَّ لَا تَجَسَّسُوْا
(پ 26، الحجرات :12)
ترجمۂ کنزالعرفان : اور (پوشیدہ باتوں کی) جستجو نہ کرو ۔
تفسیر صراط الجنان میں ہے: دین ِاسلام نے عیبوں کی تلاش میں رہنے اور انہیں لوگوں کے سامنے شرعی اجازت کے بغیر بیان کرنے سے منع کیا اور اس سے باز نہ آنے والوں کو سخت وعیدیں سنائیں تاکہ ان وعیدوں سے ڈر کر لوگ اس بُرے فعل سے با ز آ جائیں اور سب کی عزت و حرمت کی حفاظت ہو۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو! کسی کے عیب مت اُچھالئے اور جب بھی شیطان کسی مسلمان کے عیب اُچھالنے پر اُبھارے تو اُس وقت حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ فرمان یاد کرلیا کریں کہ ” جب تم اپنے ساتھی کے عیب ذکر کرنے کا ارادہ کرو تو (اس وقت) اپنے عیبوں کو یاد کرو۔([3]) (یعنی جب کوئی دوسروں کے عیب کو لوگوں کے سامنے بیان کرنا چاہےتو اپنے