Book Name:Yaqeen Ki Barkatain
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ابھی جو دِن چل رہے ہیں، ذُوالقَعدۃِ الحَرام کا مبارَک مہینا جاری ہے، عنقریب ذُو الحج تشریف لے آئے گا، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! عَاشقانِ رسول سُنّتِ ابراہیمی کو ادا کرنے کے لئے قربانیاں کریں گے، خوش نصیب حّج کے لئے بھی پہنچ چکے ہیں اور پہنچ رہے ہیں، وہاں بھی حضرت ابراہیم عَلَیْہ ِالسَّلام ، حضرت اِسماعیل عَلَیْہ ِالسَّلام اور حضرت ہَاجرہ رَحمۃُ اللہِ علیہا کی یادیں منائی جائیں گی۔
یہ مبارَک دِن ہمیں خصوصی طَور پر اِیمان اور یقین کا سبق دیتے ہیں* اللہ پاک پر* اُس کی رَحمت پر*اس کی عِنایات پر پکّا یقین رکھنا*بِن دیکھے اللہ پاک کو مان لینا*اس کے وَعدوں پر انتہائی پختہ یقین رکھنا، یہ اِن برکت والے دِنوں کا خصوصی سبق