گانوں کے 35 کفریہ اشعار، نظر کی کمزوری کے اسباب مع علاج، تانبے کے ناخن، سرکار کا انداز تب

شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری   دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے “ جُمادَی الاُولیٰ 1441ھ “ میں درج ذیل مَدَنی رسائل  پڑھنے / سننےکی ترغیب دلائی اور  پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا :

 (1)یااللہ! جوکوئی رِسالہ “ گانوں کے 35 کُفریہ اشعار “ کے 32صفحات پڑھ یا سُن لے اُس  کو سلامتیِ ایمان ، مدینے میں ایمان و عافیت کے ساتھ موت اور جنّتُ البقیع میں مَدفَن نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن   صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  ۔ کارکردگی : تقریباً9لاکھ 62ہزار229 اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مُطالَعَہ کیا(اسلامی بھائی : 4لاکھ 51ہزار 793 / اسلامی بہنیں : 5لاکھ 10ہزار 436)۔ (2) یااللہ! جو کوئی رِسالہ “ نظر کی کمزوری کے اسباب مَع علاج “ کے 29صفحات پڑھ یا سُن لے اُس کی آنکھوں کو بَد نگاہی کے گناہوں سے بچا اور بار بار مکّے مدینے کی بہاریں دکھا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ  علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی : تقریباً12لاکھ 25ہزار 414 اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مُطالَعَہ کیا(اسلامی بھائی : 6لاکھ 77ہزار 238 / اسلامی بہنیں : 5لاکھ 48ہزار 176)۔ (3) یااللہ جوکوئی رِسالہ “ تانبے کے ناخُن “ کے 26صفحات پڑھ یا سُن لےاُسے لوگوں کی غِیبتیں کرنے اور سُننے سے بچا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن   صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  ۔  کارکردگی : تقریباً 12لاکھ 99ہزار 790اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مُطالَعَہ کیا(اسلامی بھائی : 6لاکھ 80ہزار 297 / اسلامی بہنیں : 6لاکھ19ہزار 493)۔ (4)یا ربَّ الْمُصطَفےٰ! جو کوئی رسالہ “ سرکار   صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا اندازِ تبلیغِ دین “ کے31صفحات پڑھ یا سُن لے اُس کو ایسا بندہ بنا جس کی دعائیں قُبول ہوا کرتی ہیں اور بے حساب مغفرت اس کا مُقَدَّر بنا دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  ۔ کارکردگی : تقریباً12لاکھ 73ہزار 89اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مُطالَعَہ کیا(اسلامی بھائی : 6لاکھ 36ہزار 616 / اسلامی بہنیں : 6لاکھ 36ہزار 473)۔


Share

Articles

Comments


Security Code