
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) کی مدنی خبریںشعبان المعظم 1439ھ کی دوسری شب یومِ امام اعظم کی مناسبت سے جلوسِ حنفیہ کا سلسلہ ہوا اور امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی مذاکرہ بھی فرمایا٭ 15 شعبان المعظم 1439ھ کوبھی شبِ براءت کے سلسلے میں اجتماعِ ذکر و نعت کا سلسلہ ہوا، جس میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے سنتوں بھرا بیان کیا اورمدنی مذاکرہ فرمایا۔٭مجلس ڈاکٹرز کے تحت سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا، جس میں باب المدینہ کراچی کے مختلف اسپتالوں کے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف کے ممبرز اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اراکین ِ شوریٰ حاجی محمد امین عطّاری اور حاجی محمد علی عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔مختلف مجالس کی مدنی خبریں ٭مجلس کارکردگی کے تحت مدنی مرکزفیضان مدینہ سردار آباد(فیصل آباد) میں مدنی حلقہ ہوا۔ نگران مجلس کارکردگی پاکستان نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دئیے ٭مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت مبلغِ دعوتِ اسلامی مفتی علی اصغر عطّاری مدنی نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں قائم جامعۃ المدینہ میں دورۂ حدیث شریف کے درجے کا افتتاح کیا اور طلبہ کو مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے۔ ٭مرکزالاولیاء لاہور میں ایک اور جامعۃالمدینہ کا آغاز ہوا۔ خوشی کے اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ ٭مجلس خدّام المساجد کے تحت اصحابی کابینات (ٹھٹھہ و اطراف باب الاسلام سندھ) کے ذمہ داران کا مدنی حلقہ ہواجس میں رکنِ شوری سیّد لقمان عطّاری نے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔منوڑہ (باب المدینہ کراچی) میں جامع مسجد ”فیضانِ جمالِ مصطفیٰ“ کا افتتاح ہوا۔ تقسیمِ اسناد اجتماعات ٭مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان خیبر پختونخواہ میں تقسیمِ اسناد اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی رفیع عطّاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی منّوں میں اسناد و تحائف تقسیم فرمائے۔ ٭مدنی مرکز فیضانِ مد ینہ تَلوَنڈی بِھنڈراں ضلع نارووال پنجاب میں بھی تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اعراسِ بزرگانِ دین پر مجلسِ مزاراتِ اولیا کے مدنی کام مجلس مزاراتِ اَوْلیا کے تحت پاکستان میں ٭حضرت سیّدنا لعل شہباز قلندر علیہ رحمۃ اللہ الاکبر (سیہون شریف) اور بنگلہ دیش میں ٭شیرِ بنگلہ حضرت علّامہ غازی عزیزُ الحق امام رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے عرس کے موقع پر اسلامی بھائیوں نے مزار شریف پر حاضری دی، جبکہ قراٰن خوانی، اجتماعِ ذکرو نعت اور فاتحہ کا سلسلہ بھی ہوا۔ شعبۂ تعلیم کے مدنی کام ٭شعبۂ تعلیم کے تحت پنجاب یونیورسٹی (گوجرانوالہ)، گورنمنٹ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نارووال کیمپس)، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی(منڈی بہاؤالدین)، یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (ضیاکوٹ، سیالکوٹ)، مرکزالاولیاء لاہور، سبزپور(ہری پور K.P.K)،رحمت آباد (ایبٹ آباد K.P.K)، ظفروال اور نارووال میں سنتوں بھرے اجتماعات اور مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا۔کثیر تعداد میںM.B.B.S اورP.H.D ڈاکٹرز، پروفیسرز،لیکچرارز اور یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ ٭میٹرک کے امتحانات سے فارغ ہونے والے طلبہ کے لئے پاکستان بھر میں 300 سے زائد مقامات پر ”26روزہ فیضان قراٰن و حدیث کورس“ہوئے جن میں تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک، نماز،وضو ،غسل اور دیگر فرض علوم سکھانے کا سلسلہ ہوا۔مجلس تقسیمِ رسائلاَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی مجلس تقسیمِ رسائل کےتحت شبِ معراج کے مختلف اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ کم و بیش 11751 رسائل اور محدّثِ اعظم پاکستان سردار احمد چشتی قادری علیہ رحمۃ اللہ القَوی کے عرس کے موقع پر 1200 رسائل تقسیم کئے گئے جبکہ کئی مارکیٹوں میں نیکی کی دعوت اور رسائل بکس رکھوانے کا سلسلہ ہوا۔ مجلس وُکَلا کے مدنی کام ٭مجلس وُکَلا کے تحت پنجاب بار کونسل سے ملحِقہ فین روڈ مسجد میں وُکَلا اور اسٹاف کے درمیان ”فیضانِ نماز کورس“ کا سلسلہ ہوا۔ ٭مرکز الاولیاء لاہور میں ہائی کورٹ کے اطراف چیمبرز میں وُکَلا کے مدرسۃ المدینہ بالغان کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں وُکَلا درست تلفّظ کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنا سیکھ رہے ہیں۔ دعوتِ اسلامیکی مختلف مجالس کے تحت سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی حلقے ٭مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت چیمبر آف کامرس مرکزالاولیاء لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطّاری ٭مجلس مدنی انعامات کے تحت صحرائے مدینہ (باب المدینہ کراچی) میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطّاری ٭مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکز الاولیاء لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری ٭مجلس خدّام المساجد کے تحت بلدیہ ٹاؤن، صحرائے مدینہ (باب المدینہ کراچی) اور دیگر مقامات پر رکنِ شوریٰ سیّد لقمان عطّاری نے مدنی حلقے میں شرکت فرمائی۔ ٭مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت مرکزالاولیاء لاہور میں انجینئرز اسلامی بھائیوں کے درمیان ٭مدنی چینل ڈسٹری بیوشن مجلس کے تحت کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون لانڈھی انڈسٹریل ایریا کی ایک فیکٹری میں ٭مجلس مدرستہ المدینہ للبنین کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن زم زم نگر حیدرآباد میں ٭مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت بلوچستان کے شہر ڈیرہ اللہ یار میں ٭مجلس تاجران کے تحت لطیف آباد نمبر 12 زم زم نگر حیدرآبادکے ایک بازار میں سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ وزراتِ مذہبی امور کی جانب سے رحیم یار خان پنجاب میں حج تربیتی اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مجلسِ حج و عمرہ کے تحت مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عازمینِ حج کو احکاماتِ حج سے آگاہ کیا۔
Comments