اسلامی بہنوں کی  مدنی خبریں

مدنی کورسز:* مجلس شارٹ کورسز کے تحت یکم(st1)مارچ 2020ء سے تمام اسلامی بہنوں بالخصوص جاب ہولڈرز ، شعبۂ تعلیم سے منسلک ٹیچنگ و ایڈمن اسٹاف نیز اسٹوڈنٹس کیلئے ایک دن کا “ واقعۂ معراج کورس “ منعقد کیا گیا جس میں شریک اسلامی بہنوں کو معراجِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کی گئیں۔ یہ کورس 124 مقامات پر ہوئے جن میں تقریباً1ہزار962اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس شعبۂ تعلیم کے زیرِ اہتمام یہ کورس 150مقامات پر ہوئے جن میں تقریباً 4ہزار165اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یہ کورس آن لائن بھی کروایا گیا جس میں 38ہزار586 اسلامی بہنوں نے شرکت کی * 9مارچ2020ء سے اسلامی بہنوں کی حج سے متعلق تربیت کرنے والی اسلامی بہنوں کے لئے 7 دن پرمشتمل “ فیضانِ رَفیقُ الحَرَمَین کورس “ منعقد کیا گیا۔ کورس کا دورانیہ 3 گھنٹے تھا۔ کورس میں حج و عمرہ کا طریقہ ، نَماز ، وُضو ، غسل اور انفرادی کوشش کا طریقہ نیز ویڈیو کلپس کے ذریعے مسائلِ حج وغیرہ سکھانے کاسلسلہ ہوا۔ شعبۂ تعلیم کی مدنی خبریں: گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر ِ اہتمام گوجرانوالہ میں G.C یونیورسٹی اور Elite group of colleges میں جبکہ نواب شاہ میں قائم Apwa ladies club میں “ میراراستہ میری منزل “ کے نام سے سنّتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیاجس میں کم و بیش 230شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اس اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی * پیر محل (ضلع ٹوبہ) کے مہرآباد اسکول نمبر 3 میں 22 فروری 2020ء کو “ درس اجتماع “ کا انعقاد ہوا جس میں پرنسپل ، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس سمیت 180اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اوراس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی * سالاروالاشہرشاہکوٹ کابینہ ، فیصل آبادزون میں قائم اَلفلاح ہائی اسکول اور کالج میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کئی اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دارُ المدینہ:* 26فروری2020ء دارُالمدینہ زینب مسجد کیمپس فیصل آباد میں پری پرائمری کے رزلٹ کے سلسلے میں  تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پُروقار تقریب میں فیصل آباد ریجن نگران ، فیصل آباد زون نگران ، فیصل آباد کابینہ نگران (اسلامی بہنیں) ، دارُالمدینہ کے مدنی عملے اور دارُالمدینہ میں پڑھنے والی بچیوں کی سرپرست اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اختتام پر بچیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اسناد اور تحائف بھی پیش کئے گئے * 27 فروری 2020ء فیصل آباد کے علاقے رضا آبادمیں قائم  دارُالمدینہ رضا کیمپس میں بسلسلۂ رزلٹ ڈے (Result Day) تقریب کا اِنعقاد کیا گیا جس میں دارُالمدینہ میں زیرِ تعلیم بچیوں کی سرپرست اور شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ دارُالمدینہ کی بچیوں نے تلاوتِ کلام پاک سے اس تقریب کا آغاز کیا ، اس کے بعدمختلف مدنی خاکوں کی صورت میں بہت شاندار پرفارمنس پیش کی۔ آخِر میں فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے پوزیشن لینے والی بچیوں میں اسناد اور تحائف تقسیم کئے۔

مجلس برائے کفن دفن: اسلامی بہنوں کو شریعت اور سنّت کے مطابق غسلِ میت کا طریقہ سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلس برائے کفن دفن کے تحت فروری 2020ء  میں پاکستان بھر میں تقریباً920مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں کم و بیش 14ہزار730اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا دُرست طریقہ سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مجلس برائے کفن دفن کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


Share

 اسلامی بہنوں کی  مدنی خبریں

مدنی کورسز:اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 02اپریل2020ء کو سینٹرل افریقہ کے ملک تنزانیہ  میں 5دن پر مشتمل “ فیضانِ زکوٰۃ “ کورس کا انعقادہوا۔ اس کورس میں رُکنِ عالمی مجلسِ مشاورت ذمّہ دار اسلامی بہن سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان ، چندہ کرنے کی شرعی حیثیت نیز اہم تنظیمی نکات اور مدنی عطیات جمع کرنےسے متعلق معلومات فراہم کیں * دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃُ المدینہ لِلبَنات کے  زیرِ اہتمام یکم اپریل 2020ء سے آسٹریلیا اور ہند میں قراٰنِ کریم کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے “ ناظرہ کورس “ کا آغاز ہوا۔ آسٹریلیا کے شہرسڈنی (Sidney) اورمیلبرن (Melbourne) میں 6 ماہ میں اسلامی بہنوں کو “ ناظرہ کورس “ بذریعہ اسکائپ کروایا جائے گا جس میں اسلامی بہنوں کو مکمل قراٰنِ کریم تجوید کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔ اسی طرح ہند کے شہر پٹنہ میں قراٰنِ کریم پڑھی ہوئی اسلامی بہنوں کو تقریباً2 ماہ میں بذریعہ اسکائپ ناظرہ کورس کروایا جائے گا۔ کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں کا ٹیسٹ لیا جائے گا ، کامیاب ہونے والی اسلامی بہنیں اِنْ شَآءَ اللہ مدارِسُ المدینہ لِلبَنات میں پڑھانے کی خدمات انجام دیں گی۔ یومِ قفلِ مدینہ: یومِ قُفلِ مدینہ سے مراد ہر اسلامی مہینے  کی پہلی  پیر Monday))  کو رِسالہ “ خاموش شہزادہ “ کاانفرادی یا اجتماعی طورپر مطالعہ کرنایابولتا رِسالہ (Audio) سُنناہوتاہے ،  اس کا وقت   اتوار (Sunday) مغرب تا پیر شریف(Monday)مغرب  تک ہوتا ہے  ۔ اسی سلسلے میں شعبانُ المعظم 1441ھ کی پہلی پیر شریف 30 مارچ 2020ء کو یوکے ، ہند ، آسٹریلیا ، نیپال ، نیوزی لینڈ ، کویت ، عرب شریف ، ناروے اور بنگلہ دیش سمیت دنیا کے مختلف ممالک  میں یومِ قفلِ مدینہ منایا گیا جس میں ہزاروں اسلامی بہنوں نے رِسالہ “ خاموش شہزادہ “ کا مطالعہ کیا اور قفلِ مدینہ لگانے(یعنی  زبان کو فضول گوئی سے بچانے اورنظر کی حفاظت) کی سعادت حاصل کی۔


Share