Book Name:Neki ki Dawat ki Baharain
میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچا دوں
ہو توفیق ایسی عطا یا الٰہی!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہر مُسلمان مُبَلّغ ہے !
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہرمُسلمان اپنی اپنی جگہ مُبلِّغ ہے خواہ وہ کِسی بھی شُعبے سے تَعَلُّق رکھتا ہو، یعنی وہ عالِم ہو یا اِمامِ مسجد،پیر ہویا مرید،تاجِر ہو یا مُلازِم،اَفسر ہویامَزدور،حاکم ہو یا محکوم، اَلْغَرَض جہاں جہاں وہ رَہتا ہو، کام کاج کرتا ہو، اپنی صَلاحِیَّت کے مُطابق اپنے گِرد و پیش کے ماحول کو سُنَّتوں کے سانچے میں ڈھالنے کے لیے کوشاں رہے اور نیکی کی دعوت کا مَدَنی کام جاری رکھے۔(نیکی کی دعوت،ص: ۲۹)
جولوگ نیکی کی دعوت کے اس فَریضے کو بحسن وخُوبی اَنْجام دیتے ہیں،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سے ان کے لیے بطورِ اِنْعام فلاح وکامیابی کی خوشخبری ہے ۔چُنانچہ پارہ 24 سُوْرَۃُ حٰمٓ اَ لسَّجْدہ کی آیت نمبر 33 میں اِرْشادہوتاہے:
وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَ عَمِلَ صَالِحًا وَّ قَالَ اِنَّنِیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ(۳۳) (پ۲۴،حٰمٓ السجدۃ :۳۳)
تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اوراس سے زِیادہ کس کی بات اچھی جو اللہکی طرف بُلائے اور نیکی کرے اور کہے میں مُسلمان ہوں۔
مُفَسّرِشَہِیر،حکیمُ الْاُمَّت،مُفْتی احمدیارخان نعیمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی اس آیتِ مُبارَکہ کے تحت فرماتے ہیں:اس (نیکی کی طرف بُلانے)میں اَوّل نمبر (پر)حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مُراد ہیں۔ ان کے صدقے سے اَوْلیاء اور عُلماء جو تبلیغ کریں بلکہ مُؤذِّن،تکبیر کہنے والےاورہر وہ مومن جواللہ عَزَّ وَجَلَّکی مخلوق کو کسی نیکی کی طرف بُلاۓ(وہ بھی یہاں مُراد ہیں۔)مَعْلُوم ہوا کہ رَبّ (عَزَّ وَجَلَّ) کواس کی بولی بڑی