Book Name:Neki ki Dawat ki Baharain
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
خاتَمُ الْمُرْسَلین،رَحْمَۃُ لِّلْعٰلمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ دِلنشین ہے:’’مَنْ قَرَأَ الْقُرْاٰنَ وَحَمِدَالرَّبَّ وَصَلَّی عَلَی النَّبِیِّ وَاسْتَغْفَرَ رَبَّہ، یعنی جس نے قُرآنِ پاک کی تلاوت کی اور رَبّ تَعالیٰ کی حمد بیان کی اور پھر نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَپر دُرُود شریف پڑھ کر اپنے رَبّ عَزَّ وَجَلَّسے مَغْفِرت طلب کی،فَقَدْ طَلَبَ الْخَیْرَ مَکَانَہ،،تو یقیناًاس نے بھلائی کو اپنی جگہ سے تَلاش کرلیا۔ ‘‘ ( درمنثور،پ٣٠،ذکر دعاء ختم القرآن،٨/٦٩٨)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگرہم بھی بھلائی اور مَغْفِرت کے طلبگاراوراللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی رِضا کے خَواہش مند ہیں تو ہمیں بھی چاہئے کہ شوق ومَحَبَّت کے ساتھ خُشُوع و خُضُوع سے سرکارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی طرف مُتوجّہ ہوکر آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی ذات ِ گرامی پردُرُود وسلام کے گجرے نچھاور کرتے رہیں،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّاس کی بَرَکت سے سرکارِدوعالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مَحَبَّت ہمارے دلوں میں بس جائے گی اور جسے سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مَحَبَّت نصیب ہوگئی یقیناً وہ دُنیاوآخرت میں سُرخُرو ہوگیا ۔
یانبی! تُجھ پہ لاکھوں دُرُود و سلام، اس پہ ہے ناز مجھ کو ہوں تیرا غلام
اپنی رحمت سے تُو شاہِ خیرُالانام، مجھ سے عاصی کا بھی ناز بَردار ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد