Book Name:Neki ki Dawat ki Baharain
گانے باجے وغیرہ گُناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے اور عشقِ رسول میں مُسْتَغْرَق رہنے کا ذِہْن بھی بنے گا۔
مدنی چینل کے سبب نیکی کی دعوت عام ہو عام دُنیا بھر میں یارَبّ دین کا پیغام ہو
آئیے!امیرِ اہلسنّت کے عطاکردہ،اس نعرے کو مل کر لگاتے ہیں!
مدنی چینل دیکھیں گے، دکھائیں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نیکی کی دعوت کی اَہَمیَّت وفضائل سُن کر کئی اسلامی بھائیوں کا نیکی کی دعوت دینے کاذِہْن بنا ہوگا،لیکن یا د رکھئے! شیطان کبھی نہیں چاہے گا کہ ہم اِصْلاح کی نِیَّت سے کسی کو نیکی کی دعوت پیش کریں ،کچھ بعید نہیں کہ یہ مَلْعُون ذِہْن میں مختلف وَسْوسے ڈالے کہ تیری نیکی کی دعوت سے کوئی فائدہ تو ہوتا نہیں، نہ تو کوئی تیر ی بات سنتا ہے اور نہ ہی کوئی اپنی اصلاح کیلئے فکر مند ہوتا ہے ،تیر ی اس قَدر اِنفرادی کوشش کے باوُجُود بھی چوک دَرس ،مسجد درس اور ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع میں تعداد بہت کم ہوتی ہے،بس انہیں ان کے حال پر چھوڑ دے اوراپنے کام سے کام رکھ ۔اس شیطانی وار سے بعض اسلامی بھائی مدنی کاموں میں سُست ہوجاتے ہیں اور اپنی ناکامیوں کاشکوہ کرتے پھر تے ہیں ۔ شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنَّت حضرت علامہ مولانا ابُوبلال محمد الیاس عطار قادری رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ایسے لوگوں کوسمجھاتے ہوئے فرماتے ہیں :آپ نے اَوَّل تو کامیابی کا مَطلب ہی نہیں سمجھا،اگر یہ ذِہْن بن جائے کہ کامیابی بِھیڑ بھاڑ کا نام نہیں،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو خُوش کرنے کا