Book Name:Neki ki Dawat ki Baharain
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! اگر ہم اَمْرٌ بِالْمَعْرُ وْفِ وَ نَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر یعنی نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سےمَنْع کرنے کا جذبہ پانا چاہتے ہیں اوراس بارے میں مُفید رَہْنُمائی کے ساتھ اپنی تربیت بھی کرنا چاہتے ہیں تو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیں۔ذیلی حلقےکے 12مدنی کاموں میں سےہفتہ وارایک مدنی کام’’علاقائی دورہ براۓ نیکی کی دعوت ‘‘بھی ہے۔نیکی کی دعوت دینا تو ایسا اَہَم فریضہ ہے کہ تمام ہی انبیائے کرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور خود سیّدُ الْانبیاء،محبوبِ خدا عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بھی اسی مَقْصد کیلئے دُنیامیں بھیجا گیا،آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مختلف مُشکلات وتکالیف برداشت کرنے کے بعدبھی اَمْرٌ بِالْمَعْرُوْف وَنَھْیٌ عَنِ الْمُنْکَر کے اِس عظیم فریضے کو بَحُسن وخوبی سَراَنجام دیا ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ دعوت ِ اسلامی کا مدنی ماحول ہمیں بھی اِسی عظیم مَقْصد کوپورا کرنے کیلئے ہر ہفتے’’علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت‘‘میں شرکت کرنے کی ترغیب دلاتاہے،ہم بھی وَقْت نکال کر اِس عظیم مدنی کام میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیں۔اس کے علاوہ ہر ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتماع میں اَوّل تا آخر شرکت کے ساتھ ساتھ ہر ہفتے کو بعد نمازِ عشا ہونے والے مدنی مُذاکرے میں شِرکت کوبھی اپنا معمول بنالیں،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ اس کی ڈھیروں ڈھیر برکتیں نصیب ہونے کے ساتھ ساتھ نیکی کی دعوت دینے کی کئی مُفید معلومات بھی حاصل ہوں گی۔آئیے! ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ایک مدنی بہار سُنتے ہیں:
بستی سَمُندری ہیر والا(ضِلَع ڈیرہ غازی خان،پنجاب،پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی(عمرتقریبًا 20سال)کے بیان کالُبِّ لُباب ہے:میں غالِبًا2009ء میں مڈل کاامتحان دینے کے بعد چُھٹّیاں گزارنے