Book Name:Neki ki Dawat Tark Karnay kay Nuqsanaat
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ بھی مسجدآباد کر کے اپنے قَلْبِ ناشاد کو شادکرنے، پانچوں وَقْت مسجد میں حاضِر ہو کر اپنے رَبّ عَزَّ وَجَلَّ کو یاد کرنے،عشقِ رسُول سے اپنے دل کی اُجْڑی بستی آباد کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول اپنائے رہئے،خُوب خُوب مدنی قافلوں میں سُنَّتوں بھرا سفر کیجئے اور’’ فکرِ مدینہ ‘‘کے ذَریعے روزانہ مدنی اِنْعامات کا رِسالہ پُر کیجئے اور ہر مدنی ماہ کی 10 تاریخ کے اَندر اَندر اپنے یہاں کے دعوتِ اسلامی کے ذِمّے دار کو جَمْع کروا دیجئے۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں عمل کی توفیق عطافرمائے
ہوجائیں مولا مسجدیں آباد سب کی سب سب کو نمازی دے بنا یارَبِّ مُصْطفےٰ
اَحکامِ شَرع کا مجھے دے دے عمل کا شوق پیکر خُلُوص کا بنا یارَبِّ مُصْطفےٰ
(وسائلِ بخشش ،ص: ۱۳۱)
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!رِضائے الٰہی پانے،خُوب اَجْروثواب کمانے اورلوگوں کو گناہوں سے بچانے کیلئے نیکی کی دعوت کا کوئی بھی مَوْقَع ہاتھ سے جانے مَت دیجئے اور اِخْلاص و اِسْتِقامت کے ساتھ اس فریضے کو اَنْجام دیجئے ۔جولوگ قُدرت کے باوُجودگُناہ ہوتے دیکھ کر اس بُرائی سے مَنْع نہیں کرتے وہ بھی گُناہ گار ہوتے ہیں ۔آئیے اس ضِمن میں تین اَحادیث ِ مُبارکہ سُنتے ہیں :چُنانچہ
(1)’’جوبڑے کی عزّت نہ کرے، چھوٹے پر رَحم نہ کرے،نیکی کا حکم نہ دے اوربُرائی سے مَنْع نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں۔‘‘(المسندللامام احمد بن حنبل،مسند عبداللہ بن عباس،الحدیث: ۲۳۲۹،ج۱،ص۵۵۴)
(2)خلیفۃُ الْمُسْلِمِیْن حضرت سَیِّدُنا ابُوبکر صدّیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اِرْشادفرمایا: اے لوگو! تم