Neki ki Dawat Tark Karnay kay Nuqsanaat

Book Name:Neki ki Dawat Tark Karnay kay Nuqsanaat

واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! کیا ایسا ہو گا؟ اِرْشاد فرمایا:’’ہاں!اس ذات کی قسم!جس کے قبضۂ قُدرت میں میری جان ہے!اس سے بھی زیادہ سخت مُعامَلہ ہوگا۔عَرْض کی گئی: یارَسُوْلَ اللہ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ !اس سے زِیادہ سخت کیا ہو گا؟اِرْشاد فرمایا:’’اس وَقْت تمہاری کیا حالت ہو گی، جب تم بُرائی کا حکم دو گے اور نیکی سے مَنْع کرو گے؟‘‘ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نےعرض کی: یارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ !کیا ایسا ہو گا؟ اِرْشاد فرمایا:’’ہاں!اس ذات کی قسم!جس کے قبضۂ قُدرت میں میری جان ہے!اس سے بھی زِیادہ سخت مُعامَلہ ہو گا۔اللہ عَزَّوَجَلَّاِرْشادفرماتاہے:”مجھے اپنی عزّت و جلال کی قسم! میں ان لوگوں کو ایسے فِتْنہ میں مبتلا کروں گا کہ ان کے سمجھ دار لوگ بھی حیران ہو جائیں گے۔‘‘ ([1])

میٹھےمیٹھے اسلامی بھائیو!فی زَمانہ اگر ہم اپنے مُعاشَرے میں نظر دوڑائیں تو ہرفَرد گُناہوں کے سیلاب میں ڈوبا جارہا ہے ۔ آہ! گُناہوں کا سلسلہ رُکنے کا نام نہیں لیتا ، مَعصیَّت کی مُصیبت جان نہیں چھوڑتی ، اَفسوس ! گُناہوں کی عادت نے کچھ ایسا ڈِھیٹ بنا دیاہے کہ گُناہ کرنے سے دل قَطعاً نہیں لرزتا ، اس کے علاوہ جو لوگ نیک وپرہیزگارنظرآتے ہیں، وہ بھی قُدرت کے باوُجُوداَمْرٌ بِالْمَعْرُوْفِ وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر (نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے مَنْع کرنے )کی ذِمّہ داری نبھانے میں سُستی سے کام لیتے ہیں ،مَعَاذَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ فلمیں ڈرامے، گانے  باجوں کی آوازیں سُن کران کے  ماتھے پر شکن تک نہیں آتی ،بلکہ بعض تو  اپنے گھر والوں کو بُرائیوں میں مبتَلا دیکھ کر جی میں کُڑھتے تک نہیں اوراِنْفرادی کوشش   کرنے کے بجائے، خُود ان کے ساتھ مل کر گُناہوں کا بازار گرم کرتے ہیں۔یادرکھئے! اِرْتِکابِ گُناہ کی مادَرپِدرآزادی،کیبل،وی سی آراوراِنٹرنیٹ کی دَسْتیابی، رَقْص وسُرود کی مَحْفِلوں کی آبادی اوربگڑا ہوا


 



[1]موسوعة الامام ابن ابی الدنيا،كتاب الامربالمعروفالخ،۲/۲۰۲،الحديث:۳۱ ،بتغيرقليل