Neki ki Dawat Tark Karnay kay Nuqsanaat

Book Name:Neki ki Dawat Tark Karnay kay Nuqsanaat

حاکِم کے، اَولاد، ماں باپ کے، تلامِذہ(یعنی شاگرد) اَساتذہ کے، مُریدین، پیر کے رِعایا ہوئے۔ یُونہی جو مال زَوجہ یا اَولاد یا نوکرکی سِپُردْگی میں ہو،اس کی نِگہداشْت اِن پر واجب ہے۔جس کے ماتَحت کوئی نہ ہو وہ اپنے اَعْضاء و جَوارِح، اَفعال و اَقوال،اپنے اَوْقات اپنے اُمور کا رَاعِی (نگہبان )ہے۔ اِن سب کے بارے میں وہ جَوا بْدہ ہوگا۔‘‘(نزھۃ القاری ،٢/ ٥٣٠)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!گھر کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے ہم پرہمارے  اَہل ِ خانہ اور اَولاد کی خُوب خُوب مدنی  تربیَّت کی ذِمّہ داری عائد ہوتی ہے،بروزِ قیامت ہم سے اس بارے میں پوچھا جائے گا،لہٰذا ہمیں اپنے  گھروالوں کے ساتھ ساتھ اپنی اِصْلاح کی بھی فِکر کرنی چاہئے، کیونکہ جو خُود ڈوب رہا ہو وہ دوسروں کو کیا بچائے گا!جو خُود خوابِ غَفْلت میں ہو، وہ دوسروں کو کیا جگائے گا ،جو خُود پستیوں کی طرف لُڑھک رہا ہو وہ کسی اورکوبُلندیوں پرکیونکر پہنچائے گا!لہٰذاہمیں خُودبھی نیکیاں اَپنانا،رِضائے الٰہی پانا،اپنے آپ کوجہنّم میں لے جانے والے اعمال سے بچانا اور رَحْمتِ الٰہی عَزَّ  وَجَلَّ سے جنّتُ الْفِردوس میں جانا ہے اور اپنی پیاری پیاری اَولاد کو بھی اسی ڈَگر ( یعنی راہ ) پرچَلانا ہے۔ اس مَقْصد کے حُصُول کے لیے دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ایک زَبردَسْتْ نعمت ہے ۔ قراٰن واَحادیث اور اَقْوال بُزرگانِ دین کی روشنی میں اَوْلاد کی تربیّت کاطریقہ جاننے کیلئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 188 صفحات پر مُشْتمل کتاب ،’’ تربیت ِاَوْلاد ‘‘ کا ضَرور مُطالَعہ کیجئے،یہ کتاب مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً طلب کیجئے،یہ کتاب دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netسے پڑھی(Read)اورڈاؤن لوڈ(Down Load)بھی کی جا سکتی ہے اور پرنٹ آؤٹ بھی کی جا سکتی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حضرتِ سَیِّدُناجریر بن عبدُاللہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں: کسی قوم میں مُعزّزین یعنی عزّت