Book Name:Gunahon ki Nahusat Ma Ramadan main gunah karnay ki sazain
دعوتِ اسلامی، حَضْرتِ علّامہ مَوْلَانا ابو بلا ل محمد الیاس عطّار قادرِی رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہیں ،جن کی نگاہِ ولایت نے لاکھوں مُسلمانوں بالخُصوص نوجوانوں کی زِنْدگیوں میں مَدَنی اِنْقلاب بَرپا کردیا۔ جواسلامی بھائی کسی کے مُرید نہ ہوں اُن کی خِدمت میں مشورتاً عرض ہے! کہ اپنی دنیا و آخرت کی بہتری کے لئے اس زمانے کے سلسلۂ عالیہ قادِریہ رَضویہ کے عظیم بُزرگ اور عظیم علمی و رُوحانی شخصیت،شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنَّت حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عؔطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےمُرید ہوجائیں۔ یقیناً مُریدہونےمیں نُقصان کا کوئی پہلو ہی نہیں،دونوں جہاں میں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّفائدہ ہی فائدہ ہے۔ کیا خَبر کہ کب ان کی ایک نظر ہم پر پڑ جاۓ اور ہمارے ظاہر و باطن کے سب میل اور قلب و فکر کی تمام سیاہیاں دھو ڈالے۔
یاد رکھئے! کسی شَخْص کو ہمہ وَقْت گُناہوں میں مبتلا رہتا دیکھ کر اس کے بارے میں ہرگز ہرگز یہ کہنے کی اِجازت نہیں ہوگی کہ اس کے دِل پر مُہر لگ گئی یا اُس کا دل سِیاہ ہوگیا، جبھی نیکی کی دعوت اس پر اَثْر نہیں کرتی ۔یقیناًاللہ عَزَّ وَجَلَّ اس بات پر قادِر ہے کہ اُسے توبہ کی توفیق عَطا فرمادے جس سے وہ راہِ راسْتْ پر آجائے۔ اس لیے کسی کی ٹوہ میں پڑنے کے بَجاۓ اپنے ظاہِر و باطن کو سنوارنے کی کوشش کی جائے۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمارے دِل کی سِیاہی کو دُور فرمائے۔اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔
اُٹھے نہ آنکھ کبھی بھی گُناہ کی جانب
عَطا کرم سے ہو ایسی مجھے حَیا یاربّ!
کسی کی خامیاں دیکھیں نہ میری آنکھیں اور
سُنیں نہ کان بھی عیبوں کا تذکرہ یارَبّ!
(وسائلِ بخشش،ص۸۳)
میٹھے میٹھےاسلامی بھائیو!رمضان میں گُناہ کرنے کے حوالے سے ایک عِبرت انگیزحِکایت سُنئےاورخوفِ خُداوندیعَزَّ وَجَلَّ سے لَرزئیے!خاص کروہ لوگ اِس حِکایت سے دَرسِ عِبْرت حاصِل کریں