Book Name:Gunahon ki Nahusat Ma Ramadan main gunah karnay ki sazain
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نیکیاں کرنے اورگناہوں سے بچنے کا ایک ذَریعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کر ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں مصروف ہو جانا بھی ہے
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک کی برکتوں کے تو کیا کہنے کہ اس ماہ میں عبادت کرنے اور نیکیوں میں اِضافہ کرنے کے مَواقع بہت بڑھ جاتے ہیں۔چُنانچہ اس ماہ میں نیکیاں بڑھانے اور خُود کو گُناہوں سے بَچانےاورخُوب خُوب علمِ دین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذَریعہ پورے ماہِ رمضان یاآخری عشرے کا اِعْتکاف بھی ہے اور اعتکاف کی فضیلت کا اندازہ اس حدیثِ پاک سے لگائیےکہ اُمّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا سے رِوایت ہے کہ سرکارِ ابدقرار،شفیعِ روزِ شمار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ خوشبودارہے:مَنِ اعْتَکَفَ اِیْمانًا وَّاِحْتِسَابًا غُفِرَلَہ مَاتَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖیعنی جس شخص نے ایمان کےساتھ ثواب حاصل کرنے کی نیَّت سے اعتِکاف کیا،اس کے پچھلے تمام گُناہ بخش دئیے جائیں گے۔''(جامع صغیر ص۵۱۶الحدیث۸۴۸۰)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہو سکے تو ہر سال ورنہ زِندگی میں کم اَزْ کم ایک بار توپورے ماہِ رَمَضان المبارَک کا اِعتکِاف کرہی لینا چاہئے ۔ہمارے پیارے پیارے اور رَحمت والے آقا، میٹھے میٹھے مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا کیلئے ہروقت کمربَستہ رہتے تھے اورخصُوصاً رَمَضان شریف میں عبادت کاخُوب ہی اہتِمام فرمایاکرتے۔چُونکہ ماہِ رَمَضان ہی میں شبِ قَدْر کو بھی پوشیدہ رکھاگیاہے،لہٰذااس مبارَک رات کو تلاش کرنے کیلئے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ایک بار پورے ماہِ مبارَک کا اعتِکا ف فرمایا۔اوریُوں بھی مسجِد میں پڑارہنابَہُت بڑی سَعادَت ہے اورمُعتَکِف کی تو کیا بات ہے کہ رضائے الہٰی عَزَّ وَجَلَّ پانے کیلئے اپنے آپ کوتمام مشاغِل سے فارِغ کرکے مسجِدمیں ڈیَرے