Book Name:Gunahon ki Nahusat Ma Ramadan main gunah karnay ki sazain
تَکَبُّر ہوگاوہ جنّت میں داخل نہ ہوگا۔''(صحیح مسلم،کتاب الایمان،باب تحریم الکبروبیانہ، الحدیث:۱۴۷،ص۶۰)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے یہ گُناہ مُعاشرے میں کیسی کیسی بُرائیوں کو جَنم دیتے ہیں۔لہٰذا گُناہ خواہ چھوٹا ہو یا بڑا اس سے بچنے ہی میں عافیت ہے جیسا کہ حضرت سَیِّدُنا بلال بن سعد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:گُناہ کے چھوٹا ہو نے کو نہ دیکھو بلکہ یہ دیکھو کہ تم کس کی نافرمانی کررہے ہو۔(الزواجر عن اقتراف الکبائر، مقدمة فی تعریف الکبیرة، خاتمة فی التحذیر۔۔الخ، ۱ /۲۷)لہٰذ ااگر گُناہ کا اِرادہ کرتے وَقْت ہماری یہ مدنی سوچ بن جائے کہ میں جس رَبِّ کریم عَزَّ وَجَلَّ کی نافرمانی کررہا ہوں وہ تو مجھے ہر وَقْت ہر حال میں دیکھ رہا ہےتو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس طرح کافی حد تک گُناہوں سے چھٹکارا نصیب ہو جائے گا۔ گُناہوں سے نَفْرت کرنے اور چُھٹکارا پانے کا ایک بہترین ذَرِیْعہ کسی اچھے ماحول سے وابستہ ہونا بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّآج کے اس پُرفِتَن دَور میں دعوتِ اسلامی کامدنی ماحول،اللہعَزَّ وَجَلَّ کی عظیم نعمت ہے۔آپ بھی اس مہکے مہکے مُشکبارمدنی ماحول سے ہر دَم وابستہ رہیے،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ دُنیا وآخرت کی بھلائیاں حاصل ہوں گی ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج کے بیان میں ہم نے رَمَضانُ الْمُبارَک کی بہاریں،رَمَضان میں گُناہ کرنےکی سزاؤں اور گُناہوں کی نحوستوں کےمُتَعَلِّق سُنا کہ رَمَضانُ الْمُبارَک میں گُناہ کرنے والے اور اس کاتَقدُّس پامال کرنے والوں کو حدیث میں ذَلیل ورُسْوا ہونے کی وعید سُنائی گئی ہے نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ گُناہوں کی نحوست سے اللہعَزَّ وَجَلَّ کی ناراضی اوردُنیا وآخرت کی بَربادی انسان کا مُقدَّر ہوجاتی ہے ۔ لہٰذ ا ہمیں چاہیے کہ گُناہوں سے بچتے ہوئے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو راضی کرنے والے کاموں میں مشغول ہو جائیں تاکہ دُنیا وآخرت کی اَبَدی وسَرمدی نِعْمتوں سے مُسْتَفِیْض ہوسکیں۔